دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

زمانہ جاہلیت میں عورتوں پر ظلم عظیم اور اس کی اصلاح:

book_icon
عورت اور قرآن
            
نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْؕ-اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِیْرًا(۳۱)(1) بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی بیشک انہیں قتل کرنا کبیرہ گناہ ہے۔

زمانہ جاہلیت میں عورتوں پر ظلم عظیم اور اس کی اصلاح:

زمانۂ جاہلیت میں بہت سے اہلِ عرب اپنی چھوٹی بچیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے، امیر تو اس لئے کہ کوئی ہمارا داماد نہ بنے اور ہم ذلت و عار نہ اٹھائیں جبکہ، غریب و مُفلس اپنی غربت کی وجہ سے بیٹیوں کو قتل کردیتا کہ انہیں کہاں سے کھلائیں گے۔(2) دونوں گروہوں کا فعل ہی حرام تھا اور قرآن و حدیث میں دونوں کی مذمت بیان کی گئی ہے البتہ یہاں بطورِ خاص غریبوں کو اس حرکت سے منع کیا گیا ہےکہ غربت اور مفلسی کے ڈر سے بیٹیوں کو قتل نہ کرو، انہیں رزق دینے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی،لہٰذا اس ظلم عظیم سے باز آؤ۔ انہیں قتل کرناکبیرہ گناہ ہے۔ اللہ اکبر، اللہ تعالیٰ کی طرف سے تہدید و تنبیہ کا انداز ملاحظہ کریں کہ پہلے حکم دیا کہ اولاد کو قتل نہ کرو، پھر قتل کرنے کی جو ذلیل جاہلانہ وجہ ہے اس کا رد کیا کہ تم انہیں پالنے کے ڈر سے قتل کرتے ہو، ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ ہم انہیں رزق دیں گے اور اس سے تمہارے رزق میں کوئی تنگی نہیں آئے گی پھر تیسری مرتبہ تاکید سے فرمایا کہ بیٹیوں کو قتل کرنا سخت کبیرہ گناہ ہے جو خدا کے غضب کو دعوت دینے والا کام ہے۔ سبحان اللہ ، کیا عظیم انداز ہے اور کیا عظیم تعلیمات ہیں دینِ اسلام کی!

بیٹیوں سے متعلق اسلام کا زریں کارنامہ:

یہ آیتِ مبارکہ بھی اسلام کے زریں کارناموں میں سے ایک ہے کہ قتل و بربریت کی اس بدترین صورت کا بھی اسلام نے قَلع قَمع کیا اور بچیوں، عورتوں کو ان کے حقوق دلائے اور انسانی حقوق کے حوالے سے ایک مکروہ باب کو ختم کیا بلکہ بچیوں کی پرورش کرنے پر عظیم بشارتیں عطا فرمائیں چنانچہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کی پرورش میں دو لڑکیاں بالغ ہونے تک رہیں، وہ قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ میں اور وہ پاس پاس ہوں گے اور
[1] … پ15، بنی اسرائیل:31 [2] … نور العرفان، بنی اسرائیل، تحت الآیۃ: ۳۲، ص۴۵۴، ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن