دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

(3)اسلام سے پہلے سماج و معاشرے میں عورت کا حال:

book_icon
عورت اور قرآن
            
كُرْهًاؕ- (1) مشقت سے اس کوجنا۔ (4) اصلاحِ معاشرہ میں عورت کا کردارمرد سے زیادہ اہم ہے۔ معاشرے کی بنیادی اکائی’’ گھر‘‘ ہے، لہٰذا گھروں کا ماحول جس قدرپاکیزہ اور اعلیٰ اقدار کا حامل ہو گا اسی قدر ان میں رہنے والافرد اچھی سوچ، بہترین اخلاق اور پاکیزہ کردار والا ہو گا اور گھر چونکہ عورت کے دائرہ کار کا محور و مرکز ہوتا اور گھریلو زندگی کا دارو مدار اسی پر ہوتا ہے ؛ اس لیے عورت کے بغیر گھر کا اچھا ماحول اور افرادِ خانہ کی اصلاح مشکل ترین ہے ۔پھر یہ بھی ہے کہ عورت کی گود میں بچہ پروان چڑھتا ہے اور اس عمر میں بچے پر چڑھنے والا رنگ اس کی زندگی کا سب سے گہرا رنگ ہوتا ہے۔

(3)اسلام سے پہلے سماج و معاشرے میں عورت کا حال:

دین اسلام سے پہلے کے زمانوں میں عمومی طور پر عورت کا معاشرتی اور سماجی حال یہ رہاکہ اسے نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور ذلت وحقارت کو اس کے ساتھ وابستہ کردیا گیا۔ پوری دنیا میں عمومی رویہ یہی تھا اور خصوصا خطہ عرب میں اسلام سے پہلے مجموعی حیثیت سے عورت کی ناقدری کا حال یہ تھا کہ اسے مالی حقوق حاصل نہ تھے ، وراثت سے کوئی حصہ نہ ملتا، تنگدستی کے خوف سے ننھی کلیوں کو کھلنے سے پہلے ہی بے دردی سےمسل دیاجاتا، بیٹی کی ولادت کا سن کر باپ کا چہرہ اتر جاتا، اسے اپنے لیے ننگ و عار اور شرم کاباعث سمجھتا، لوگوں سے منہ چھپائے رہتا تاکہ بیٹی پیدا ہونے پر لوگ اسے طعنوں کے نشتر نہ چبھوئیں اوربہت سے جاہل و سنگدل بچی کو زمین میں زندہ دفن کر دیتے ۔ قرآن مجید میں کفار کی یہ حالت کچھ اس طرح بیان فرمائی ہے : وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ(۵۸) یَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْٓءِ مَا بُشِّرَ بِهٖؕ-اَیُمْسِكُهٗ عَلٰى هُوْنٍ اَمْ یَدُسُّهٗ فِی التُّرَابِؕ-اَلَا سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ(۵۹)(2) ترجمہ :اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہتا ہے اور وہ غصے سے بھراہوتا ہے۔اس بشارت کی برائی کے سبب لوگوں سے چھپا پھرتا ہے ۔ کیا اسے ذلت کے ساتھ رکھے گا یا اسے مٹی میں دبادے گا ؟ خبردار! یہ کتنا برا فیصلہ کررہے ہیں۔ اور سنن دارمی میں ہے کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو عرض کی: یارسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ،ہم جاہلیت اور بتوں کی پوجا میں میں زندگی گزار رہے تھے اور اس زمانے میں ہم اپنی اولاد کو قتل کر
[1] … پ26،الاحقاف :15 [2] … پ14،النحل:58-59

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن