دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

خاتون اسلام :

book_icon
عورت اور قرآن
            
پر مجبور کرنے والے گناہگار ہیں۔ اسے سامنے رکھتے ہوئے ان لوگوں کو اپنے طرزِ عمل پر غور کرنے کی شدید ضرورت ہے جو محنت مزدوری کر کے خود کما کر لانے سے جی چرانے کی بنا پر گھر کے اخراجات چلانے کیلئے یا اپنی خواہشات اور نشے کی لت پوری کرنے کیلئے کمینے پن کی حد پار کر دیتے اور اپنی بیویوں، بیٹیوں اور بہوؤں وغیرہ کو زنا کروانے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ اس ذریعے سے حاصل ہونے والامال گھر کے اخراجات چلانے،اپنی خواہشات اور نشہ پورا کرنے میں کام آئے، اسی طرح وہ لوگ بھی اپنی حالت پر غور کریں جو عورتوں کو ورغلا کر پہلے ان کی گندی تصاویر اور وڈیوز بنا لیتے ہیں،یا ان کی نجی زندگی کے کچھ ایسے پہلو نوٹ کر لیتے ہیں جن کا ظاہر ہو جانا عورت اپنے حق میں شدید نقصان دہ سمجھتی ہے، پھر یہ لوگ ان چیزوں کو منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے کر انہیں زنا کروانے پر مجبور کرتے رہتے ہیں، ایسے لوگ یاد رکھیں کہ جس عورت کے حق میں شریعت کے اصولوں کے مطابق زنا پر مجبور کیا جانا ثابت ہوا اسے تو اللہ تعالیٰ مہربانی فرماتے ہوئے بخش دے گا لیکن زنا پر مجبور کرنے والا بہر حال گناہگار ہو گا اور اگر اس نے توبہ نہ کی اور اس چیز سے باز نہ آیا تووہ اللّٰہ تعالیٰ کے غضب اور جہنم کے دردناک عذاب میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو عقلِ سلیم اور ہدایت عطا فرمائے، اٰمین۔

خاتون اسلام :

اسلام نے عورتوں کے حقوق اجاگر کیے۔ ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کے حقوق وفرائض بتائے۔عورت کو ہر رشتے میں وہ عزت و مقام عطا کیا کہ تاریخِ عالم اُس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے، ماں بنی تو قدموں کے نیچے جنت رکھ دی، بیٹی کے رشتے میں ایک، دو یا تین بیٹیوں کی پرورش اور اچھی تعلیم و تربیت کرنے والے کو نبی ِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جنت میں اپنے قرب و مَعِیَّت کی خوشخبری سنائی۔ بیوی کی حیثیت میں نصف ایمان کی محافِظ قرار دیا اور بہن کے رشتے کو، رضاعی بہن کے قدموں کے نیچے چادر بچھا کر بلند کیا، جیسا کہ حضرت شَیْمَا رضی اللہ عنہا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رضاعی بہن تھیں، اُن کی آمد پر دو جہانوں کے سردار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی چادر اُن کے بیٹھنے کےلیے فرش پر بچھائی۔ عورت کو باپ اور شوہر دونوں کی وراثت کا حقدار قرار دیا گیا ، الغرض جو عورت زمانہ جاہلیت میں ظلم وبربریت کی تصویر تھی، اُس کی شان وعظمت اور اُس کے حقوق سے انسانیت کو روشناس کروایا گیا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن