30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بعد عورت کو شوہر کے لیے حرام کردیا یہاں تک کہ وہ دوسرے مرد سے نکاح کرے اور یہ دوسرا شوہر اس کے ساتھ حق زوجیت بھی ادا کر لے۔اب دوسرے مرد سے نکاح کے بعد عورت اگر اسی کے ساتھ ہی زندگی گزارتی ہے اور پہلے شوہر کے پاس واپس نہیں آتی تو یہ اس کی مرضی ہے؛ہاں اگر دوسرا شوہر فوت ہوجائے یا وہ خود طلاق دیدےتو اب پہلے شوہر کے پاس وہ لوٹ سکتی ہےاور یہ سب عورت کی رضا مندی پر موقوف ہے ،اسے کسی چیز پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، نہ تو دوسرے مرد سے نکاح کرنے پر ، نہ ہی نکاح کر لینے کی صورت میں دوسرے شوہر سے طلاق لینے پر اور نہ ہی دوسرے شوہر سے طلاق ہوجانے کے بعد پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کرنے پر، ان تینوں صورتوں کا دارومدار عورت کی رضامندی ہی پر ہے۔ یہ سب وضاحت اس لیے ہے کہ بعض دین دشمن اور دین بیزار لوگ شرعی مسائل کو مذاق بنا لیتے ہیں اور جن چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے ظلم کے خاتمے کے کا ذریعہ بنایا؛ یہ لوگ ان چیزوں کو ظلم کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔
اس کے بعد پھر طلاق کے مسئلے کو مزید وضاحت و تاکید سے بیان کیا اور طلاق و رجوع کے معاملے میں عورتوں پر ہونے ظلم کو ختم کرنے کا حکم دیا۔ چنانچہ ارشاد فرمایا:
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ ۪-وَّ لَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْاۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗؕ-وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا٘-وَّ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مَاۤ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَ الْحِكْمَةِ یَعِظُكُمْ بِهٖؕ-وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠(۲۳۱)(1)
ترجمہ : اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اوروہ اپنی (عدت کی اختتامی) مدت (کے قریب) تک پہنچ جائیں تو اس وقت انہیں اچھے طریقے سے روک لو یا اچھے طریقے سے چھوڑ دو اور انہیں نقصان پہنچانے کے لئے نہ روک رکھو تاکہ تم(ان پر) زیادتی کرو اور جو ایسا کرے تو اس نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اللہ کی آیتوں کو ٹھٹھا مذاق نہ بنالو اور اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو اور اس نے تم پر جو کتاب اور حکمت اتاری ہے (اسے یاد کرو) اس کے ذریعے وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ سب کچھ جاننے والا ہے۔
ان آیات سے گھنٹوں تک عورتوں کے حقوق بیان کیے جاسکتے ہیں کہ اللہ پاک نے کیسے تاکیدکے ساتھ
[1] … پ2، البقرہ:231
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع