دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
اس آیت مبارکہ میں طلاق کی حد بندی کر دی گئی کہ شوہر اپنی بیوی کو دو مرتبہ طلاق دے سکتا ہے ، دوسری طلاق کے بعد اگرعورت کو رکھنا ہے تو فرمایا:” بِمَعْرُوْفٍ “ (یعنی بھلائی کے ساتھ) اور اگر چھوڑنا ہے تو بھی اچھے انداز میں اسے رخصت کرے ۔ یونہی طلاق کے بعد عورت سے اس پر خرچ کیا ہوا مال لینا بھی شوہر کے لیے جائز نہیں، مثلاً شوہر یہ نہیں کہہ سکتا کہ شادی پر اور تم پر میرا اتنا، اتنا مال خرچ ہوا لہٰذامجھے میرا مال واپس چاہیے۔ ہاں اگر یہ معلوم ہو جائے کہ اب میاں بیوی اللہ کی حدوں کو قائم نہیں رکھ سکیں گے اور دوسری طلاق کے بعد اگر رجوع کرلیں تو بھی ان کا معاملہ نہیں چل پائے گا جیسا کہ خاص حالات میں طلاق ہی مسائل کا حل بن جاتی ہے؛ تو ان صورتوں میں طلاق دے کر مسائل کو ختم کردیا جائے؛ لیکن اگر شوہر طلاق کے لیے راضی ہی نہ ہو (اور بیوی شوہر کی اذیتیں برداشت کرنے سے قاصر ہو) تو بیوی کو خلع لینے کا حق حاصل ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ اگر شوہر نے بیوی کو مہر نہیں دیا تھا تو بیوی اپنا مہر معاف کرکے خلع لے سکتی ہے اور اگر شوہر نے مہر دے دیا تھا تو بیوی وہ مہر واپس کرکے خلع لے سکتی ہے ورنہ بلاوجہ خلع لیناحرام ہے۔ اس کے بعد فرمایا: فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗؕ-فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِؕ-وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ(۲۳۰) (1) ترجمہ :پھر اگر شوہر بیوی کو (تیسری) طلاق دیدے تو اب وہ عورت اس کیلئے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے، پھر وہ دوسرا شوہراگر اسے طلاق دیدے تو ان دونوں پر ایک دوسرے کی طرف لوٹ آنے میں کچھ گناہ نہیں اگر وہ یہ سمجھیں کہ (اب) اللہ کی حدوں کو قائم رکھ لیں گے اور یہ اللہ کی حدیں ہیں جنہیں وہ دانش مندوں کے لئے بیان کرتا ہے۔ اس آیت مبارکہ کے ذریعے زمانہ جاہلیت میں عورتوں پر ہونے والے اس ظلم کو ختم کیا گیا ہے کہ دورِ جاہلیت کے لوگ اپنی بیوی کو طلاق دیتے اور جب عدت ختم ہونے لگتی تو رجوع کر لیتے ؛ یوں عورت کو برسوں تک لٹکا کر رکھتے اور عورت بیچاری مسلسل اس عذا ب کا شکار رہتی۔ اس لامتناہی طلاقیں دینے کی رسم کو ختم کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت سے رجوع کااختیار صرف دو طلاقوں تک کے لیے رکھااور تیسری طلاق کے
[1] … پ2، البقرہ:230

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن