30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کیا عورت اور چھوٹے بچے وارث ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اُن کو اِس آیت سے جواب دیا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ (جاہلیت میں )یتیموں کے سرپرستوں کا دستور یہ تھا کہ اگر یتیم لڑکی صاحب ِمال و جمال ہوتی تو اس سے تھوڑے مہر پر نکاح کرلیتے اور اگر حسن و مال نہ رکھتی تو اسے چھوڑ دیتے اور اگرحسنِ صورت نہ رکھتی اور ہوتی مالدار تو اس سے نکاح نہ کرتے اور اس اندیشہ سے دوسرے کے نکاح میں بھی نہ دیتے کہ وہ مال میں حصہ دار ہوجائے گا اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرما کر انہیں ان عادتوں سے منع فرمایا۔ (1)
عورتوں اور کمزور لوگوں کو ان کے حقوق دلانااللہ تعالیٰ کی سنت ہے:
قرآنِ پاک میں یتیموں ، بیواؤں اور معاشرے کے کمزو ر و محروم افراد کیلئے بہت زیادہ ہدایات دی گئی ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ یتیموں ، بیواؤں ، عورتوں ، کمزوروں اور محروم لوگوں کو ان کے حقوق دلانا اللہ عزّوجلّ کی سنت ہے اور اس کیلئے کوشش کرنا اللہ عزّوجلّ کو بہت پسند ہے۔ اس ضمن میں چار احادیث ملاحظہ ہوں۔
(1) حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص نے تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے دل کی سختی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تیرا دل نرم ہو جائے ؟اس نے عرض کی: جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: تیرے پاس کوئی یتیم آئے تو اس کے سر پہ ہاتھ پھیرو اور اپنے کھانے میں سے اسے کھلاؤ، تیرا دل نرم ہو جائے گا اور تیری حاجتیں بھی پوری ہوں گی۔(2)
(2) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے تین یتیموں کی پرورش کی وہ رات کو قیام کرنے والے، دن کو روزہ رکھنے والے اور صبح شام اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی تلوار سونتنے والے کی طرح ہے اورمیں اور وہ جنت میں دو بھائیوں کی طرح ہوں گے جیسا کہ یہ دو بہنیں ہیں۔ اوراپنی انگشت ِشہادت اور درمیانی انگلی کوملایا۔ (3)
[1] … خازن، النساء، تحت الآیۃ: ۱۲۷، ۱/۴۳۵
[2] … مصنف عبد الرزاق، کتاب الجامع، باب اصحاب الاموال، ۱۰/۱۳۵، الحدیث: ۲۰۱۹۸
[3] … ابن ماجہ، کتاب الادب، باب حقّ الیتیم، ۴/۱۹۴، الحدیث: ۳۶۸۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع