30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ ہماری آخرت کو نقصان پہنچاتے ہیں اور دشمن وہی ہوتا ہے جو نقصان پہنچائے،لہٰذا ان کی بات نہیں ماننی چاہیے ۔ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں اتری جن کو ان کے بال بچوں نے ہجرت کرنے سے روکا تھا حالانکہ ہجرت ان پر فرض تھی۔
(2) ہمارا وہ رشتہ دار جو اللہ تعالیٰ اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے روکے وہ دشمن ہے اور وہ اجنبی اور غیر جوہمیں اللہ تعالیٰ اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تک پہنچائے وہ ہمارا عزیز ہے۔
(3) اللہ تعالیٰ اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مقابلے میں کسی کی اطاعت نہیں ۔
(4) بیوی بچوں کے قصور معاف کردینا اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے ،جو مخلوق پر رحم کرے گا خالق اس پر رحم فرمائے گا۔نیز یہ بات واضح ہے کہ بیوی بچوں کا دینی امور میں رکاوٹ بننے کا معاملہ زندگی میں کبھی کبھار ہی پیش آتا ہے جبکہ ویسے پوری زندگی انہیں کے ساتھ گزارنی ہے تو نرمی و شفقت اور عفوو درگزر ہی اختیار کرنا چاہیے۔ قرآن مجید کا عام حکم یہ ہے:
وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ (1)
ترجمہ :اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے گزر بسر کرو۔
اوربیویوں کے حوالے سے زندگی میں ناپسند چیز سامنے آئے تو فرمایا:
فَاِنْ كَرِهْتُمُوْهُنَّ فَعَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْــٴًـا وَّ یَجْعَلَ اللّٰهُ فِیْهِ خَیْرًا كَثِیْرًا(۱۹) (2)
ترجمہ : پھر اگر تمہیں وہ ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ کوئی چیز تمہیں ناپسند ہو اور اللہ اس میں بہت بھلائی رکھ دے۔
بیویوں سے عام رویے کے حوالے سے مزیدفرمایا: تم سے سب سے کامل وہ شخص ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اور تم میں سے بہتر وہ لوگ ہیں جو اپنی بیویوں کے حق میں بہتر ہیں۔ (3)
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خطبہ حجتہ الوداع میں بطورِ خاص عورتوں سے نرمی و مہربانی کے حوالے سے فرمایا: عورتوں کے معاملہ میں اللہ سے ڈرتے رہنا کیونکہ تم نے انہیں اللہ کی ذمہ داری پر حاصل کیا ہے اور ان کو اللہ کے ایک جملے کے ساتھ حلال کیا ہے۔ (4)
[1] … پ4، النساء:19
[2] … پ4، النساء:19
[3] … ترمذی، ابو اب الرضاع، باب حق المرأۃ علی زوجھا، 2/386،حدیث:1165
[4] … مسلم،کتاب الحج، باب حجۃ النبی،ص:489،حدیث:1218(2950)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع