30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ(۱۵)(1)
آزمائش ہی ہیں اور اللہ کے پاس بہت بڑا ثواب ہے۔
آیت کے شروع میں زندگی کے بعض احوال کے اعتبار سے فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ: اے ایمان والو! بیشک تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دشمن ہیں ۔
شان ِنزول:
اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ چند مسلمانوں نے مکہ مکرمہ سے ہجرت کا ارادہ کیا تو ان کی بیوی اور بچوں نے انہیں روکا اور کہا :ہم آپ کی جدائی پر صبر نہ کرسکیں گے، آپ چلے جاؤ گے تو ہم آپ کے پیچھے ہلاک ہوجائیں گے۔ یہ بات ان پر اثر کر گئی اور وہ ٹھہر گئے۔ کچھ عرصہ کے بعد اُنہوں نے ہجرت کی تو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہم کو دیکھا کہ وہ دین میں بڑے ماہر اور فقیہ ہوگئے ہیں ، یہ دیکھ کر اُنہوں نے اپنے بیوی بچوں کو سزا دینے کا ارادہ کیا اوریہ قصد کیا کہ ان کا خرچ بند کردیں گے کیونکہ وہی لوگ اُنہیں ہجرت سے مانع ہوئے تھے جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ ہجرت کرنے والے اصحاب علم وفقہ میں اُن سے منزلوں آگے نکل گئے۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی جس میں آئندہ ایسے بیوی بچوں کی بات ماننے سے منع کیا گیا، ان سے تعلق ترک کرنے سے بھی روکا گیا اور انہیں اپنے بیوی بچوں سے درگزر کرنے اور معاف کردینے کی ترغیب بھی دی گئی ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دشمن ہیں کہ تمہیں نیک اعمال کرنے سے روکتے ہیں تو ان سے احتیاط رکھواور ان کے کہنے میں آکر نیکی سے باز نہ رہو اور اگر تم ان کی ایسی حرکت پر مُطّلع ہونے کے بعد انہیں معاف کردو اورانہیں ڈانٹنے سے درگُزرکرو اور ان کی خطا بخش دو تو بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا، مہربان ہے،وہ تمہارے گناہ بخش دے گااور تمہاری خطاؤں کو مٹادے گا۔ (2)
بیوی بچوں سے متعلق چار اہم باتیں:
اس آیت سے چار باتیں معلوم ہوئیں :
(1) جو بیوی بچے اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، نماز، حج اور ہجرت سے روکیں وہ ایک اعتبار سے ہمارے دشمن ہیں
[1] … پ28، التغابن:14-15
[2] … خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۴، ۴/۲۷۶، مدارک، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۱۲۴۸، ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع