30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سسرالی رشتے کی عزت کریں:
اس آیت سے سسرالی رشتے دار کی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس رشتے کو نسبی رشتے کے ساتھ بیان کیا۔ سسرال یقینا اللہ تعالیٰ کی نعمت ہوتے ہیں کہ اسی ذریعے سے تو شوہر کو بیوی اور بیوی کو شوہر ملتا ہے۔ اس لئے اس رشتے کی عزت کرنی چاہیے۔ عورت کو چاہیے کہ سسر ساس اور نندوں کے ساتھ حسن سلوک کرے کہ اب زندگی میں ان کی شمولیت سگے ماں باپ بہن بھائیوں سے بڑھ کر ہوجاتی ہے، خصوصا سسر ساس کی، البتہ دیور جیٹھ سے جو پردے کے شرعی احکام ہیں ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
دوسری طرف شوہر کو چاہیے کہ اپنے سسر ساس اور بیوی کے بھائیوں کی عزت کرے ۔ بیوی کی طرف سے تو شوہر کے خاندان کی خدمت و عزت عموما ہوتی ہی ہے لیکن شوہروں کی طرف سے بہت زیادہ کمی دیکھنی میں آتی ہے بلکہ نہایت بدتر صورت حال بھی ہوتی ہے کہ سسرال کو تنگ کرنا، سسر کو ذلیل کرنا، ہر بات میں اپنی ٹانگ ان کے اوپر رکھنے کی کوشش کرنا، اپنی ہی منوا کر چھوڑنا، ہر جگہ یہ مطالبہ کہ باقی سارے جہان کو چھوڑ کر شوہر موصوف کی عزت و تکریم ہی کی جائے۔ یہ ساری باتیں گھٹیا پن اور ایسے شوہروں کے ماں باپ کے قصور بلکہ جرم کی وجہ سے ہوتی ہیں کہ مائیں اپنی بیٹیوں کو سمجھاتی ہیں کہ سسرال والوں سے اچھے طریقے سے ملنا، رہنا اور بسنا ہے لیکن بیٹوں کو سمجھانے والی مائیں شاید ہی ہوں جو یہ کہیں کہ بیٹا، اپنے سسر ساس کی عزت و خدمت کرنا اور انہیں اپنے ماں باپ کی طرح سمجھنا، بلکہ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ اگر کوئی داماد سسر ساس کی خدمت و عزت کرے تواس کے سگے ماں باپ، بہن بھائی اسے ذلیل کرنا اور طعنے دینا شروع کردیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو عقل دے۔
بیوی بچوں سے نرمی اور عفوو درگزر کا رویہ اختیار کرنے کا حکم
ارشاد فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْۚ-وَ اِنْ تَعْفُوْا وَ تَصْفَحُوْا وَ تَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۱۴) اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌؕ-
ترجمہ : اے ایمان والو! بیشک تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دشمن ہیں تو ان سے احتیاط رکھو اور اگر تم معاف کرو اور درگزرکرو اور بخش دو تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا، بہت مہربان ہے۔ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع