30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور تمہارے لیے تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے ، نواسے پیدا کیے جو ضرورت کے وقت تمہاری مدد کرتے ہیں ۔ ان نعمتوں کے بیان سے مقصد یہ ہے کہ خدا کے شکرگزار بنو اور اس کے ساتھ کفر نہ کرو اور نہ ہی ناشکری کا راستہ اختیار کرو۔
بیوی کا خدا کی نعمت ہونا قرآن مجید کی کثیر آیات میں موجود ہے، حتی کہ مشہور دعائے ماثورہ میں دنیا کی بھلائی کی ایک تفسیر ہی بیوی سے کی گئی ہے چنانچہ ارشاد فرمایا:
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ(۲۰۱)(1)
ترجمہ :اور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
تفسیر بغوی میں ہے کہ حضرت علی کرّم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ آیت میں ”فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً“ سے مراد نیک بیوی ہے۔(2)
سسرال خدا کی نعمت ہیں
ارشاد فرمایا:
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًاؕ-وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا(۵۴)(3)
ترجمہ : اور وہی ہے جس نے آدمی کوپانی سے بنایا پھر اس کے (نسلی) رشتے اور سسرالی رشتے بنادیے اور تمہارا رب بڑی قدرت والا ہے۔
ارشاد فرمایا کہ اللہ عزّوجلّ وہی ہے جس نے گوشت، ہڈیوں ،پٹھوں ، رگوں اور خون سے مرکب، اچھی صورت پر آدمی کومخصوص پانی سے بنایا، پھر اس کے نسلی رشتے اور سسرالی رشتے بنادئیے تاکہ اس کی نسل چلے اور تمہارا رب عزّوجلّ بڑی قدرت والا ہے کہ اس نے ایک شے سے مختلف اَعضاء والے،جدا جدا طبیعتوں والے، طرح طرح کے اَخلاق والے اور مذکر و مؤنث دو قسم کے انسان پیدا کئے، تو جو ایسے انسانوں اور ان کے علاوہ اور بےشمار چیزوں کو پیدا کرنے پر قادر ہے وہی اس بات کا حقدار ہے کہ اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہ کی جائے۔ (4)
[1] … پ۲، البقرہ:۲۰۱
[2] … بغوی، البقرہ، تحت الآیۃ:۲۰۱، ۱/۱۲۸
[3] … پ19، الفرقان:54
[4] … جلالین مع صاوی، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۴، ۴ / ۱۴۴۲-۱۴۴۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع