30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور نیک اولادبیٹے ہوں یا بیٹیاں، کے بارے میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو تین اعمال کے علاوہ اس کے عمل مُنقَطع ہو جاتے ہیں ۔(1)صدقہ جاریہ۔(2)وہ علم جس سے نفع اٹھایا جاتا ہو۔(3)نیک بچہ جو اس کے لئے دعا کرے۔ (1)
اولاد آنکھوں کی ٹھنڈک کیسے بنے؟
اولاد آنکھوں کی ٹھنڈک کیسے بنے؟اس کے لئے یہ بات یاد رکھیں کہ دعا کے ساتھ عملی تربیت اور انہیں وقت دینا بھی ضروری ہے۔ اولاد کو اگر وقت نہیں دیں گے اور ان کی تربیت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر ادا نہیں کریں گے تو بھول جائیں کہ ایسی اولاد آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے۔
مزید فرمایاکہ یوں دعا کرو: وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا: اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔
یعنی ہمیں ایسا پرہیزگار،عبادت گزار اور خدا پرست بنا کہ ہم پرہیزگاروں کی پیشوائی کے قابل ہوں اور وہ دینی اُمور میں ہماری اِقتدا کریں ۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس آیت میں دلیل ہے کہ آدمی کو دینی پیشوائی اور سرداری کی رغبت رکھنی اور طلب کرنی چاہئے۔ (2) لیکن یہ اس صورت میں ہے کہ جب مقصد اچھا ہو نہ یہ کہ حب ِ دنیا اور حب ِ جاہ کی وجہ سے ہو۔
بیوی اور اولاد اللہ کی نعمتیں ہیں
ارشاد فرمایا:
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً (3)
ترجمہ : اور اللہ نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے عورتیں بنائیں اور تمہارے لیے تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے نواسے پیدا کیے اور تمہیں ستھری چیزوں سے روزی دی۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی عظیم نعمتیں گِنوائی ہیں اور اسی میں بیوی کا ذکر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے عورتیں بنائیں تاکہ تم ان سے اُنْسِیَّت حاصل کرو اور ان کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کرو
[1] … مسلم، کتاب الوصیۃ، باب ما یلحق الانسان من الثواب بعد وفاتہ، ص۸۸۶، الحدیث: ۱۴(۱۶۳۱)
[2] … خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۷۴، ۳/۳۸۱
[3] … پ14، النحل:72
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع