30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صورت ہو یا دوسرے نے ایسا کرنے کا کہا ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اہلِ خانہ کی صحیح اسلامی تعلیم وتربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
بیوی بچوں کےلئے دعا
ارشاد فرمایا:
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴)(1)
ترجمہ : اور وہ جو عرض کرتے ہیں : اے ہمارے رب! ہماری بیویوں اور ہماری اولاد سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمااور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔
کامل ایمان والے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یوں عرض کرتے ہیں : اے ہمارے رب!ہماری بیویوں اور ہماری اولاد سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔اس سے مراد یہ ہے کہ ہمیں بیویاں اور اولاد نیک، صالح، متقی عطا فرما تاکہ ان کے اچھے عمل اور ان کی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی اور دل خوش ہوں ۔ (2)
مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک:
اس سے معلوم ہوا کہ نیک اور پرہیز گار بیوی اوراولاد مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اس کے دل کی خوشی کا باعث ہے۔نیک بیوی کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا مَتاع (یعنی فائدہ اٹھانے کی چیز) ہے اور دنیا کی بہترمتاع نیک عورت ہے۔ (3)
اور حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کے بعد مومن کے لیے نیک بیو ی سے بہتر کوئی چیز نہیں ۔ اگر اسے حکم دیتا ہے تو وہ اطاعت کرتی ہے اور اگر اسے دیکھے تو خوش کر دے اور اس پر قسم کھا بیٹھے تو قسم سچی کر دے اور کہیں چلا جائے تو اپنے نفس اور شوہر کے مال میں بھلائی کرے (یعنی اس کی عزت میں خیانت نہ کرے اور اس کا مال ضائع نہ کرے۔) (4)
[1] … پ19، الفرقان:74
[2] … مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۷۴، ص۸۱۲
[3] … مسلم، کتاب الرضاع، باب خیر متاع الدنیا المرأۃ الصالحۃ، ص۷۷۴، الحدیث: ۵۹(۱۴۶۷)
[4] … ابن ماجہ، کتاب النکاح، باب افضل النساء، ۲/۴۱۴، الحدیث: ۱۸۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع