30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سوال کیا تھا کہ کیا خرچ کریں اور کس پر خرچ کریں ؟ اس آیت میں انہیں بتادیا گیا ۔ (1)
آیت کے مطابق سوال کا جواب یہ ہوا کہ جس قسم کا اور جس قدر مال قلیل یا کثیرخرچ کرو اس میں ثواب ہے اور خرچ کرنے کی جگہیں یہ ہیں یعنی والدین، رشتے دار، یتیم، مسکین اور مسافر۔ نیزیہاں دو مسائل ذہن نشین رکھیں :
(۱)…اس آیت میں صدقہ نافلہ کا بیان ہے۔ (2)
(۲)…ماں باپ کو زکوۃ اور صدقات واجبہ دینا جائز نہیں۔ (3)
نفلی صدقات میں والدین بہترین مصرف ہیں کہ ان کی خدمت میں جو برکت، رحمت اور سعادت ہے وہ کسی دوسرے میں نہیں ہوسکتی بلکہ ماں باپ پر جتنا خرچ کیا جائے، رزق میں اتنی ہی برکت ہوتی ہے اور یہ نہایت آزمودہ اور مجرب عمل ہے۔
عدل و انصاف اور ان کے تقاضے پورے کرنے کا حکم
ارشاد فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَآءَ لِلّٰهِ وَ لَوْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَوِ الْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَۚ- (4)
ترجمہ : اے ایمان والو! اللہ کے لئے گواہی دیتے ہوئے انصاف پر خوب قائم ہوجاؤ چاہے تمہارے اپنے یا والدین یا رشتے داروں کے خلاف ہی (گواہی) ہو۔
آیت میں حکم دیا گیا: كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ: انصاف پر خوب قائم ہوجاؤ۔
یہاں عدل و انصاف کے تقاضے پورا کرنے کا اہم حکم بیان کیا گیا اور جو چیزیں آدمی کو ناانصافی کی طرف مائل کرنے کا سبب بن سکتی ہیں ان کو وضاحت کے ساتھ بیان کردیا کہ یہ چیزیں انصاف کرنے میں آڑے نہ آئیں۔ اقرباء پروری، رشتے داروں کی طرف داری کرنا، تعلق والوں کی رعایت کرنا، کسی کی امیری کی وجہ سے
[1] … خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۲۱۵، ۱/۱۵۲
[2] … جمل، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۲۱۵،۱/۲۵۶
[3] … رد المحتار، کتاب الزکاۃ، باب المصرف، ۳/۳۴۴
[4] … پ5، النساء:135
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع