30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہانیاں ہیں جنہیں کتابوں میں لکھ دیا گیا ہے ۔
اولاد کی والدین سے بیزاری:
یہاں والدین سے بیزار ایک اولاد کا تذکرہ ہے۔ آج یہ مرض کئی اعتبار سے بڑھتا جارہا ہے۔ والدین کی نصیحت، بھلائی کی دعوت پر اولاد کم ہی توجہ دیتی ہے ۔ اسی طرح بڑھاپے میں والدین سے تنگ آکر اولڈ ہوم میں پہنچانے کے پیچھے بھی بڑی وجہ ان سے بیزاری ہی ہوتی ہے۔یہ سب اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ کسی اخبار میں بڑی خوب صورت تحریر چھپی تھی۔ ’’ وہ بھی کیا خوبصورت زمانہ تھا جب بوڑھے والدین کو بوجھ نہیں بلکہ گھر کی رونق اور ان کے دم سے برکت کا تصور عام تھا۔ جب والدین غصے میں بولتے تھے تو بچے سر جھکا کر سنتے تھے اور آگے بولنے کا تصور بھی نہیں تھا۔ ہر فیصلے میں نہ صرف ان کی تجویز کو اہمیت دی جاتی تھی بلکہ ہر چھوٹے بڑے مسئلے میں ان کی رائے بھی لی جاتی تھی، پھر وقت بدلنے لگا م ہماری سوچ، بدل گئی ، روایات، تہذیب دم توڑتی گئیں، کیونکہ ہم نے مغرب کی تہذیب کو اپنانا شروع کر دیا حتٰی کہ ہم اتنے بے حس ہو گئے کہ کئی کئی بچے مل کر بھی بوڑھے ماں باپ کو سنبھال نہیں پاتے ،وہ والدین کہ جنہوں نے ان بچوں کی پرورش اپنی ساری جوانی گزار دی ہوتی ہے۔ اولاد اپنے ان والدین کو دو وقت کی روٹی، پیار، عزت و احترام اور چھت مہیا نہیں کر پاتی جنہوں نے اپنی نیندیں ، اپنے خواب اور اپنی خواہشات اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے قربان کر دیئے ہوتے ہیں۔
والدین کا حق کہ ان پر اپنا مال خرچ کیا جائے
ارشاد فرمایا:
یَسْــٴَـلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَؕ-قُلْ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِؕ-وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ(۲۱۵) (1)
ترجمہ : آپ سے سوال کرتے ہیں کیا خرچ کریں ؟تم فرماؤ: جو کچھ مال نیکی میں خرچ کرو تو و ہ ماں باپ اور قریب کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافر کے لئے ہے اور تم جو بھلائی کرو بیشک اللہ اسے جانتا ہے۔
شانِ نزول:
یہ آیت حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کے جواب میں نازل ہوئی جو بوڑھے شخص تھے اور بڑے مالدار
[1] … پ2، البقرہ:215
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع