دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کے نشانِ قدم:

book_icon
عورت اور قرآن
            
کوئی نظر نہ آیا،انہوں نے سات بار اس طرح کیا۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اسی کی اتباع میں لوگ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہیں ۔ پھر(ساتویں بار )جب آپ رضی اللہ عنہا نے مروہ پر چڑھ کر دیکھا تو ایک آواز سنی ،انہوں نے خود سے کہا : خاموش۔ پھر دوبارہ آواز سنی تو کہا: تم نے اپنی آواز سنا دی ہے ،اگر تمہارے پاس مدد ہے (تو مدد کرو) اچانک دیکھا کہ جس جگہ زم زم ہے ، وہاں ایک فرشتہ تھا،اس نے اپنی ایڑی یا پَر سے گڑھا کیا حتی کہ پانی نکل آیا۔آپ رضی اللہ عنہا ( یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئیں اور فوراً تشریف لا کر)پانی جمع کرنے لگیں اور اپنے ہاتھ سے اس کو اس طرح حوض کی شکل میں بنانے لگیں، پھر چلو سے پانی لے کر اسے اپنی مشک میں ڈالنا شروع کر دیا اور چلو سے پانی لینے کے بعد وہاں چشمہ ابل پڑا ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اسماعیل کی ماں پررحم فرمائے، اگر وہ زمزم کو یوں ہی چھوڑ دیتیں، یا فرمایا:اگر وہ چلو میں پانی نہ لیتیں تو وہ زم زم بہتا ہوا چشمہ بن جاتا۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے مزیدفرمایا:حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا نے پانی پیا،پھراپنے فرزند کو دودھ پلایا۔فرشتے نے ان سے کہا:آپ لوگ اپنے ضائع ہونے کا خوف نہ کریں کیونکہ یہیں بیت اللہ ہے جسے یہ لڑکا اور اس کے والد مل کر بنائیں گے اور بیشک اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ضائع نہیں کرتا۔ (1)

حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کے نشانِ قدم:

صفا و مروہ پہاڑوں پرحضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کا دوڑنا بارگاہِ الٰہی میں اس قدر مقبول ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں پہاڑوں کو اپنی عظیم نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دے دیا اور آپ رضی اللہ عنہا کے دوڑنے کے انداز کوقیامت تک کے لئے ہر حاجی اور عمرہ کرنے والے پر لازم کر دیا۔ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے : اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآىٕرِ اللّٰهِۚ-فَمَنْ ترجمہ :بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں تو جو اس
[1] … بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب یزفون النسلان فی المشی، ۲/۴۲۴-۴۲۵، حدیث:۳۳۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن