دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ماں کی اطاعت کی برکت سے مال و دولت کی کثرت :

book_icon
عورت اور قرآن
            
اِلَّا اللّٰهَ- وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَؕ-ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ(۸۳)(1) کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ (اچھا سلوک کرو) اور لوگوں سے اچھی بات کہو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو (لیکن)پھر تم میں سے چند آدمیوں کے علاوہ سب پھر گئے اور تم (ویسے ہی اللہ کے احکام سے)منہ موڑنے والے ہو۔ ماں باپ سے حسن سلوک کا حکم ہر شریعت میں موجود تھا جیسا کہ یہاں بنی اسرائیل سے یہ عہد لیا گیا کہ تم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو ۔

ماں کی اطاعت کی برکت سے مال و دولت کی کثرت :

ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے، ان کی اطاعت کرنے سے اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت دونوں جہان میں اپنا خاص فضل فرماتا ہے اور والدین کی خدمت و اطاعت کرنے والوں کو اکثر دنیا میں بہت آرام، سکون، خوشیاں اور مال و دولت نصیب ہوتے ہیں، چنانچہ اس سے متعلق قرآن کریم میں ایک بہت خوبصورت واقعہ بیان کیا گیاہے ، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ بنی اسرائیل میں کسی قتل کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کے حکم پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا کہ ایک گائے ذبح کرو ، پھر قوم کے بار بار سوالوں کی وجہ سے گائے کی خصوصیات کی شرائط بڑھتی گئی ۔ واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے مفسرین فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں ایک مالدار شخص عامیل کو اس کے رشتے دارنے خفیہ طور پر قتل کر کے دوسرے محلہ میں ڈال دیا تا کہ اس کی میراث بھی لے اور خون بہا(قاتل سے قتل کے تاوان کی رقم) بھی ، پھر اس رشتے دار نے دعویٰ کر دیا کہ مجھے خون بہا دلوایا جائے لیکن قاتل کا پتہ نہ چلتا تھا۔بالآخر وہاں کے لوگوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے درخواست کی کہ آپ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ حقیقت حال ظاہر فرمائے، اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم دیا گیا کہ ایک گائے ذبح کرکے اس کا کوئی حصہ مقتول کے ماریں، وہ زندہ ہو کر قاتل کے بارے میں بتادے گا۔ لوگوں نے حیرانی سے کہا کہ کیا آپ علیہ السلام ہم سے مذاق کررہے ہیں کیونکہ مقتول کا حال معلوم ہونے اور گائے کے ذبح کرنے میں کوئی مناسبت معلوم نہیں ہوتی۔ اس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جواب دیا، ’’میں اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں کہ
[1] … پ1، البقرہ : 83

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن