دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

بنی اسرائیل سے کئے گئے خدائی عہد و میثاق میں والدین کا تذکرہ

book_icon
عورت اور قرآن
            
عافیت کی سلامتی کی دعا کرنی چاہیے اور اگر فوت ہوگئے ہوں تو ان کیلئے قبر میں راحت، قیامت کی پریشانیوں سے نجات ، بے حساب بخشش اور جنت میں داخلے کی دعا کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ اگر والدین کافر ہوں تو اُن کے لئے ہدایت و ایمان کی دعا کرنی چاہیے کہ یہی اُن کے حق میں رحمت ہے اور دنیاوی اعتبار سے اچھا سلوک ان کے ساتھ بھی لازم ہے۔والدین کے لئے دعا پر یہ احادیث بہت خوبصورت انداز میں دلالت کرتی ہیں: حضرت ابو اسید بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک سے یہ بات ہے کہ اولاد ان کے انتقال کے بعد ان کے لئے دعائے مغفرت کرے۔(1) اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:(جس کا خلاصہ ہے کہ ) ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں حاضر ہوکر عرض کی:یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، میں اپنے ماں باپ کے ساتھ زندگی میں نیک سلوک کرتا تھا وہ انتقال کرگئے ہیں تو اب ان کے ساتھ نیک سلوک کی کیا صورت ہے؟ ارشاد فرمایا: انتقال کے بعد نیک سلوک سے یہ ہے کہ تواپنی نماز کے ساتھ ان کے لئے بھی نماز پڑھے اور اپنے روزوں کے ساتھ ان کے لئے روزے رکھے۔‘‘ یعنی جب اپنے ثواب ملنے کے لئے کچھ نفلی نماز پڑھے یاروزے رکھے تو کچھ نفل نماز ان کی طرف سے کہ انہیں ثواب پہنچائے یانماز روزہ جونیک عمل کرے ساتھ ہی انہیں ثواب پہنچنے کی بھی نیت کرلے کہ انہیں بھی ثواب ملے گا اور تیرا بھی کم نہ ہوگا۔ (2) اللہ عزّوجلّ ہمیں والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور والدین کی نافرمانی سے بچائے ۔ والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے اور ان کے حقوق سے متعلق مزید معلومات کے لئے فتاویٰ رضویہ کی جلد نمبر 24 سے رسالہ” اَلْحُقُوْقْ لِطَرْحِ الْعُقُوقْ “ (نافرمانی کو ختم کرنے کے لئے حقوق کی تفصیل کا بیان) اور بہار شریعت حصہ 16 سے ’’سلوک کا بیان‘‘ مطالعہ کیجئے۔

بنی اسرائیل سے کئے گئے خدائی عہد و میثاق میں والدین کا تذکرہ

ارشاد فرمایا: وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ ترجمہ : اور یاد کروجب ہم نے بنی اسرائیل سے عہدلیا کہ اللہ
[1] … کنز العمال، حرف النون، کتاب النکاح، قسم الاقوال، الباب الثامن فی برّ الوالدین، ۸/۱۹۲، الحدیث: ۴۵۴۴۱، الجزء السادس عشر [2] … فتاوی رضویہ، رسالہ: الحقوق لطرح العقوق، ۲۴/۳۹۵، ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن