دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

والدین کی نافرمانی حرام ہے:

book_icon
عورت اور قرآن
            
کو گالی دیتا ہے، وہ اس کے باپ کو گالی دیتا ہے اور یہ دوسرے کی ماں کو گالی دیتا ہے، وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔(1) صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :صحابۂ کرام( رضی اللہ عنہم ) جنھوں نے عرب کا زمانہ ٔ جاہلیت دیکھا تھا، ان کی سمجھ میں یہ نہیں آیا کہ اپنے ماں باپ کو کوئی کیوں کر گالی دے گا یعنی یہ بات ان کی سمجھ سے باہر تھی۔ حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) نے بتایا کہ مراد دوسرے سے گالی دلوانا ہے اور اب وہ زمانہ آیا کہ بعض لوگ خود اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے ہیں اور کچھ لحاظ نہیں کرتے۔ (2)

والدین کی نافرمانی حرام ہے:

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:تین شخص جنت میں نہ جائیں گے (1) ماں باپ کا نافرمان۔ (2) دیّوث ۔ (3) مَردوں کی وضع بنانے والی عورت۔ (3)

والدین کے نافرمان کو دنیا میں سزا:

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ماں باپ کی نافرمانی کے علاوہ اللہ تعالیٰ ہر گناہ میں سے جسے چاہے معاف فرما دے گا جبکہ ماں باپ کی نافرمانی کی سزا انسان کو موت سے پہلے زندگی ہی میں مل جائے گی۔ (4)

والدین سے متعلق اسلام کی عظیم تعلیم:

یہاں آیت کی مناسبت سے دو باتیں یاد رکھیں ،ایک یہ کہ کوئی شخص ماں باپ کو اُن کا نام لے کر نہ پکارے یہ خلافِ ادب ہے اور اس میں اُن کی دل آزاری ہے لیکن وہ سامنے نہ ہوں تو اُن کا ذکر نام لے کر کرنا جائز ہے۔ دوسری یہ کہ ماں باپ سے اس طرح کلام کرے جیسے غلام و خادم آقا سے کرتا ہے۔ ان آیات اور اَحادیث کا مطالعہ کرنے کے بعد ہر ذی شعور انسان پر واضح ہو جائے گا کہ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کے حقوق کی رعایت کرنے کی جیسی عظیم تعلیم اسلام نے اپنے ماننے والوں کو دی ہے ویسی پوری دنیا میں پائے جانے
[1] … مسلم، کتاب الایمان، باب الکبائر واکبرہا، ص۶۰، الحدیث: ۱۴۶(۹۰) [2] … بہار شریعت، حصہ شانزدہم، سلوک کرنے کا بیان، ۳/۵۵۲ [3] … معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ: ابراہیم، ۲/۴۳، الحدیث: ۲۴۴۳ [4] … شعب الایمان، الخامس والخمسون من شعب الایمان… الخ، فصل فی عقوق الوالدین، ۶/۱۹۷، الحدیث: ۷۸۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن