30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حکم دیا ،اس میں حکمت یہ ہے کہ انسان کے وجود کا حقیقی سبب اللہ تعالیٰ کی تخلیق اور اِیجاد ہے جبکہ ظاہری سبب انسان کے ماں باپ ہیں ،ا س لئے اللہ تعالیٰ نے پہلے انسانی وجود کے حقیقی سبب کی تعظیم کا حکم دیا،پھر اس کے ساتھ ظاہری سبب کی تعظیم کا حکم دیا ۔ ا ٓیت کا معنی یہ ہے کہ تمہارے رب عزّوجلّ نے حکم فرمایا کہ تم اپنے والدین کے ساتھ انتہائی اچھے طریقے سے نیک سلوک کرو کیونکہ جس طرح والدین کا تم پر احسان بہت عظیم ہے تو تم پر لازم ہے کہ تم بھی ان کے ساتھ اسی طرح نیک سلوک کرو۔ (1)
جنت میں قرآن پڑھنے کی سعادت:
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں گیا اس میں قرآن پڑھنے کی آواز سنی، میں نے پوچھا :یہ کون پڑھتا ہے؟ فرشتوں نے کہا: حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:یہی حال ہے احسان کا، یہی حال ہے احسان کا۔(2)اور شعب الایمان کی روایت میں مزید یہ بھی ہے کہ ’’ حارثہ رضی اللہ عنہ اپنی ماں کے ساتھ بہت بھلائی کرتے تھے۔ (3)
والد کی خوشی میں رب کی رضا:
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: پروردگار کی خوشنودی باپ کی خوشنودی میں ہے اور پروردگار کی ناخوشی باپ کی ناراضی میں ہے۔‘‘ (4)
حسن سلوک کے معام لے میں ماں کا حق:
چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی، یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، سب سے زیادہ حسنِ صحبت (یعنی احسان) کا مستحق کون ہے؟ ارشاد فرمایا: تمہاری ماں (یعنی ماں کا حق سب سے زیادہ ہے) انہوں نے پوچھا: پھر کون؟ ارشاد فرمایا:تمہاری ماں۔ انہوں نے پوچھا، پھر کون؟ حضورِ اقدس
[1] … تفسیرکبیر، الاسراء، تحت الآیۃ: ۲۳، ۷/۳۲۱ -۳۲۳
[2] … شرح السنّۃ، کتاب البرّ والصلۃ، باب برّ الوالدین، ۶/۴۲۶، الحدیث: ۳۳۱۲
[3] … شعب الایمان، الخامس والخمسون من شعب الایمان… الخ، ۶/۱۸۴، الحدیث: ۷۸۵۱
[4] … ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء من الفضل فی رضا الوالدین، ۳/۳۶۰، الحدیث: ۱۹۰۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع