دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

طعنہ دینے میں مقابلہ بازی:

book_icon
عورت اور قرآن
            
لباس پہننے والوں کو طعنہ نہ دیتے اور نہ ہی کم قیمت کا لباس پہننے والے عمدہ لباس پہننے والوں پر طعنہ زنی کرتے۔(1)

طعنہ دینے میں مقابلہ بازی:

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ طعنوں میں بعض اوقات مقابلہ بھی شروع ہوجاتا ہے ، خصوصا لڑائی کے موقع پر کہ اگر ایک خاتون نے دوسری کو کسی خامی کا طعنہ دیا تو دوسری اس کی دس خامیاں گِنوا دے اور یوں دونوں ہی گناہ کے مقابلے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گی۔ اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خوبصورت تعلیم ملاحظہ کریں۔نبی ِ رحمت، ہادی ِ امت  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے: اگر کوئی شخص تمہیں تمہارے کسی عیب کا طعنہ دے تو تم اسے اس کے عیب کا طعنہ ہرگز نہ دو کیونکہ تمہیں اس کا ثواب ملے گا اور طعنہ دینے والے پر وبال ہوگا۔(2)

ایک دوسرے کو برے نام سے پکارنے کی ممانعت:

آیت میں اگلا حکم بیان فرمایا: وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ: اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔ برے نام رکھنے سے کیا مراد ہے ا س کے بارے میں مفسرین کے مختلف اَقوال ہیں ،ان میں سے تین قول درج ذیل ہیں : (1) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک دوسرے کے برے نام رکھنے سے مراد یہ ہے کہ اگر کسی آدمی نے کسی برائی سے توبہ کرلی ہو تو اسے توبہ کے بعد اس برائی سے عار دلا ئی جائے ۔یہاں آیت میں اس چیز سے منع کیا گیا ہے ۔ حدیث ِپاک میں اس عمل کی وعید بھی بیان کی گئی ہے جیسا کہ حضر ت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنے بھائی کواس کے کسی گناہ پرشرمندہ کیا تووہ شخص اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک کہ وہ اس گناہ کا اِرتکاب نہ کرلے۔(3)
[1] … الزھد للامام احمد، ص: 319، رقم:1837 [2] … ابن حبان، كتاب البر ولاحسان، باب الجار،1/369، حدیث:523 [3] … ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ...الخ، ۵۳-باب، ۴/۲۲۶، الحدیث: ۲۵۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن