دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

عورتوں میں طعنہ دینے کی عادت:

book_icon
عورت اور قرآن
            
طعنہ دینا بھی ناجائز و گناہ ہے کہ دل آزاری کا سبب ہے اور دل آزاری حرام ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: مَنْ اٰذیٰ مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذَانِیْ وَمَنْ اٰذَانِیْ فَقَدْ اٰذَی اللّٰہ  یعنی جس نے کسی مسلمان کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اُس نے اللہ کو اِیذا دی۔(1)

عورتوں میں طعنہ دینے کی عادت:

عورتوں میں طعنہ دینے کی عادت بہت کثرت ہے خصوصا ساس بہو اور نند بھابھی کے معاملات میں تو یہ ایسے لگتا ہے کہ بہت سی جگہوں پر شاید اس کے بغیر کھانا ہی ہضم نہیں ہوتا۔ رِشتہ نہ ہونے پر طعنہ، طلاق یافتہ ہونے پرطعنہ،بیٹیوں کی پیدائش پر طعنہ، جہیز کم لانے پر طعنہ، خاندانی پس منظر پر طعنہ، غربت پر طعنہ، رنگ روپ، جسمانی خدوخال پر طعنہ،دبلی یا موٹی یا لمبی یا پتلی ہونے پر طعنہ۔ ان سب چیزوں پر اگر ہر دوسرے دن بھی طعنہ مارنے کی گنتی کریں تو زندگی میں ہزاروں مرتبہ یہ کبیرہ گناہ کرنا پایا گیا اور یہ صرف چند مثالیں ہیں، اس کے علاوہ نہ جانے کتنی اور صورتیں بھی طعنہ دینے کی ہیں۔

طعنہ دینے کی مذمت:

اَحادیث میں طعنہ دینے کی بہت مذمت بیان کی گئی ہے ،یہاں اس سے متعلق 2اَحادیث ملاحظہ ہوں: (1) حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہت لعن طعن کرنے والے قیامت کے دن نہ گواہ ہوں گے نہ شفیع۔(2) (2) حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن نہ طعن کرنے والا ہوتا ہے، نہ لعنت کرنے والا، نہ فحش بکنے والا بے ہودہ ہوتا ہے۔(3) صحابۂ کرام کی پاکیزہ سیرت ملاحظہ فرمائیں کہ کوئی صحابی کسی دوسرے کو طعنہ نہیں دیتا تھا چنانچہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نقل فرماتے ہیں کہ صحابۂ کرام رِضوانُ اللہ علیہم اجمعین عمدہ لباس زَیب تَن فرماتے تو وہ کم قیمت کا
[1] … معجم اوسط،ج 2،ص387، حدیث:3607 [2] … مسلم، کتاب البرّ والصّلۃ والآداب، باب النّہی عن لعن الدّواب وغیرہا، ص۱۴۰۰، الحدیث: ۸۵(۲۵۹۸) [3] … ترمذی، کتاب البرّ والصّلۃ، باب ما جاء فی اللّعنۃ، ۳/۳۹۳، الحدیث: ۱۹۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن