30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہودی کی بیٹی کا لفط نکل گیا تھا۔(1)
اس واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اُمُّ المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو معلوم ہوا کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں یہودی کی لڑکی کہا ہے،(اس پر انہیں رنج ہوا اور)آپ رونے لگیں۔ جب سرکارِ دوعالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور انہیں روتا ہوا پایا تو ارشاد فرمایا: تم کیوں رو رہی ہو؟عرض کی:حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے یہودی کی لڑکی کہا ہے۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشادفرمایا: تم نبی زادی ہو،تیرے چچا نبی ہیں اور نبی کی بیوی ہو، توتم پر وہ کیا فخر کرتی ہیں اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے حفصہ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔(2)
نوٹ: یہاں یہ ذہن میں رکھیں کہ فرشتوں اور نبیوں کے علاوہ کوئی معصوم نہیں اس لئے ازواجِ مطہرات سے کسی ایسے معاملے کا صدور ہوسکتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ انہیں توبہ کی توفیق عطا فرمادیتا ہے کیونکہ آیت تطہیر میں ان سے پاکیزگی کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔
اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ(۳۳) (3)
ترجمہ : اے نبی کے گھر والو! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں پاک کرکے خوب صاف ستھرا کردے۔
نوٹ:آیت ِمبارکہ میں عورتوں کا جداگانہ ذکر اس لئے کیا گیا کہ عورتوں میں ایک دوسرے کامذاق اُڑانے اوراپنے آپ کوبڑاجاننے کی عادت بہت زیادہ ہوتی ہے خصوصا مال یا جمال یا کوئی کمال رکھنے والی عورتیں اکثر دوسروں کو خاطر ہی میں نہیں لاتیں اورجب ان کے سامنے ان سے کمتر کوئی عورت آجائے جس کی مالی حالت خراب یا رنگ روپ اچھا نہ ہو یا سمجھ بوجھ میں کمزور ہوں تو ان کا مذاق اڑانا بہت عام ہے اور یہ بہت سخت بات ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں کون اچھا ہے؟ ہمیں معلوم نہیں، ہوسکتا ہے کہ جو غریب خاتون ہے یا جس کی شکل صورت واجبی یا اس سے کم تر ہے یا جو بہت سیدھی سادھی ہے وہ اللہ کی بارگاہ میں کسی بھی وجہ سے دوسروں سے زیادہ مرتبہ رکھتی ہو۔ اس کے لئے یہ احادیث ملاحظہ ہوں۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جن کے بال بکھرے ہوئے اور غبار آلود ہوتے ہیں، ان کے پاس دو
[1] … خازن، الحجرات، تحت الآیۃ: ۱۱، ۴/۱۶۹
[2] … ترمذی، کتاب المناقب، باب فضل ازواج النّبی، ۵/۴۷۴، الحدیث: ۳۹۲۰
[3] … پ22،الاحزاب:33
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع