دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

عورت کے پردے سے متعلق4 شرعی مسائل:

book_icon
عورت اور قرآن
            
ان سے کلام کرنے میں کوئی حرج نہیں ، یونہی مسلمان عورتوں اور اپنی کنیزوں کے سامنے آنا بھی جائز ہے۔ نوٹ: یہاں آیت میں چچا اور ماموں کا صراحت کے ساتھ ذکر نہیں کیونکہ وہ والدین کے حکم میں ہیں۔(1)

عورت کے پردے سے متعلق4 شرعی مسائل:

یہاں آیت کی مناسبت سے عورت کے پردے سے متعلق4شرعی مسائل ملاحظہ ہوں: (1) مَحرم رشتہ داروں سے پردہ نہیں ہے اِلاّ یہ کہ فتنے کا اندیشہ ہواور محرم سے مراد وہ رشتہ دار ہیں جن سے عورت کا نکاح کرنا ہمیشہ کے لئے حرام ہو۔ (2) مسلمان عورت دوسری مسلمان عورت کودیکھ سکتی ہے اوراس کا وہی حکم ہے جو مرد کو مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے یعنی ناف کے نیچے سے گھٹنے تک نہیں دیکھ سکتی باقی اعضاء کی طرف اس صورت میں نظر کرسکتی ہے جبکہ شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔(2) (3) نیک پرہیز گارعورت کو یہ چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو بدکار عورت کے دیکھنے سے بچائے، یعنی اس کے سامنے دوپٹہ وغیرہ نہ اتارے کیونکہ وہ اسے دیکھ کر مردوں کے سامنے اس کی شکل و صورت کا ذکر کرے گی۔(3) (4) کافرہ عورتوں سے پردہ کرنا اور اپنے جسم کو چھپانا لازم ہے سوائے جسم کے ان حصوں کے جو گھر کے کام کاج کے لئے کھولنے ضروری ہوتے ہیں ۔(4) اللہ تعالیٰ تمام مسلمان خواتین کو شریعت کے احکام کے مطابق پردہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔ آیت کے آخر میں فرمایا گیا کہ اے عورتو! تمہیں جو پردے کا حکم دیا گیااسے پورا کرو اوراس کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتی رہو یہاں تک کہ تمہیں کوئی غیر نہ دیکھے۔ تم پر اپنی طاقت کے مطابق احتیاط سے کام لینا لازم ہے اور یاد رکھو کہ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگہبان ہے اور بندوں کے اقوال اور افعال کسی حال میں بھی اس سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔(5)
[1] … ابو سعود ، الاحزاب ، تحت الآیۃ: ۵۵ ، ۴/۳۳۱ ، مدارک ، الاحزاب ، تحت الآیۃ: ۵۵، ص۹۴۹ ، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۵، ۳/۵۱۰، ملتقطاً [2] … ہدایہ، کتاب الکراہیۃ، فصل فی الوطء والنظر واللمس، ۲/۳۷۰-۳۷۱ [3] … عالمگیری، کتاب الکراہیۃ، الباب الثامن فیما یحلّ للرجل النظر الیہ وما لا یحلّ لہ… الخ، ۵/۳۲۷ [4] … جمل، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۵، ۶/۱۹۶ [5] … روح البیان،الاحزاب،تحت الآیۃ:۵۵،۷/۲۱۸، قرطبی،الاحزاب،تحت الآیۃ:۵۵،۷/۱۷۰،الجزء الرابع عشر، ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن