دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا

book_icon
عورت اور قرآن
            
(13)فرشتوں نے خدا کے حکم سے آپ کو خصوصی طور پر سلام کیا جیسے اوپر آیات میں مذکور ہے۔ (14) حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کو عظیم فرزند حضرت إسحاق علیہ السلام عطا ہوئے جو حضرت یعقوب علیہ السلام کے والد ماجد ہیں اور حضرت یعقوب علیہ السلام انبیاء بنی اسرائیل جیسے حضرت موسیٰ ، داؤد ، سلیمان ، زکریا ، عیسیٰ، یحییٰ اور دوسرے انبیاء علیہمُ السّلام کے جد امجد ہیں ۔

حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا

آپ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دوسری زوجہ اور سید المرسلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جدِّ امجد حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ ہیں ۔آپ رضی اللہ عنہا کا ذکرِ خیر مفسرین نے قرآنِ مجید میں موجود حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا پر مشتمل اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں کیا ہے ۔ رَبَّنَاۤ اِنِّیْۤ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِكَ الْمُحَرَّمِۙ -رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ فَاجْعَلْ اَفْىٕدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِیْۤ اِلَیْهِمْ وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ(۳۷)(1) ترجمہ :اے ہمارے رب! میں نے اپنی کچھ اولاد کو تیرے عزت والے گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں ٹھہرایا ہے جس میں کھیتی نہیں ہوتی۔ اے ہمارے رب ! تاکہ وہ نماز قائم رکھیں تو تو لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کردے اور انہیں پھلوں سے رزق عطا فرماتاکہ وہ شکر گزار ہوجائیں۔ اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں مفسرین نے لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پہلی زوجہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اور جب حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کے بطنِ پاک سے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی ولادت ہوئی تو اس وجہ سے ان کے دل میں کچھ جذبات پیدا ہوئے ۔آپ رضی اللہ عنہا نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا : آپ ہاجرہ اور اُن کے بیٹے کو میرے پاس سے جدا کردیجئے ۔حکمتِ الٰہی نے یہ ایک سبب پیدا کیا تھا، چنانچہ وحی آئی کہ اے ابراہیم!حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کوسرزمین حرم چھوڑ آئیں۔(2)

قوت یقین اور تسلیم و رضا کا بے مثال واقعہ:

حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کولے کر
[1] … پ13، ابراہیم:37 [2] … تفسیر السراج المنیر،ابراھیم، تحت الاٰیة:۳۷، ۲/۱۸۵، ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن