30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یاد رہے کہ شوہر کے علاوہ دیگر مَحارِم کے سامنے بھی عورت اپنے بناؤ سنگار کے اعضاء اس وقت ظاہر کر سکتی ہے جب ان میں سے کسی کو شہوت کا اندیشہ نہ ہو، اگر شہوت کا اندیشہ ہو تو ظاہر کرنا ناجائزہے۔
(5) اپنے پاؤں زور سے زمین پر نہ ماریں :
فرمایا:’’ وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ ‘‘ اور زمین پر اپنے پاؤں زور سے نہ ماریں۔
یعنی عورتیں چلنے پھرنے میں پاؤں اس قدر آہستہ رکھیں کہ اُن کے زیور کی جھنکار نہ سُنی جائے۔ اسی لئے چاہیے کہ عورتیں بجنے والے جھانجھن نہ پہنیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کی دعا نہیں قبول فرماتا جن کی عورتیں جھانجھن پہنتی ہوں۔ اس سے سمجھ لیناچاہیے کہ جب زیور کی آواز دعا قبول نہ ہونے کا سبب ہے تو خاص عورت کی آواز اور اس کی بے پردگی کیسی اللہ تعالیٰ کے غضب کو لازم کرنے والی ہوگی۔ پردے کی طرف سے بے پروائی تباہی کا سبب ہے ( اللہ کی پناہ)۔ (1)
پردے کے دینی اور دُنیوی فوائد :
یہاں پردہ کرنے کے چند دینی اور دُنیوی فوائد ملاحظہ ہوں، چنانچہ اس کے4 دینی فوائد یہ ہیں:
(1) پردہ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
(2) پردہ ایمان کی علامت، اسلام کا شعار اور مسلمان خواتین کی پہچان ہے۔
(3) پردہ شرم و حیا کی علامت ہے اور حیا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔
(4) پردہ عورت کو شیطان کے شر سے محفوظ بنا دیتا ہے۔
اور پردے کے4 دُنیوی فوائد یہ ہیں:
(1) باحیا اور پردہ دارعورت کو اسلامی معاشرے میں بہت عزت و وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
(2) پردہ عورت کو بُری نظر اور فتنے سے محفوظ رکھتا اور بُرائی کے راستے کو روکتا ہے۔
(3) عورت کے پردے سے معاشرے میں بگاڑ پیدا نہیں ہوتا اور معاشرے میں امن و سکون رہتاہے۔
(4) پردہ عورت کے وقار میں اضافہ کرتا اور اس کی خوبصورتی کی حفاظت کرتا ہے۔
[1] … تفسیر احمدی، النور، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۵۶۵، خزاءن العرفان، النور، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۶۵۶، ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع