دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

(4) کن مردوں کے سامنے عورت اپنی زینت ظاہر کر سکتی ہے؟

book_icon
عورت اور قرآن
            
رضی اللہ عنہا نے ان سے صورتِ حال عرض کی تو ارشاد فرمایا:اے عائشہ! رضی اللہ عنہا ، افلح کو اجازت دے دو کیونکہ وہ تمہارے رضاعی چچا ہیں۔(1) (2) خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کو یہ تشو یش تھی کہ عمر بھر تو غیر مردوں کی نظروں سے خود کو بچائے رکھا ہے اب کہیں وفات کے بعد میری کفن پوش لاش ہی پرلوگوں کی نظر نہ پڑ جائے!ایک موقع پر حضرت اسماء بنتِ عمیس رضی اللہ عنہا نے عرض کی:میں نے حبشہ میں دیکھا ہے کہ جنازے پر درخت کی شاخیں باندھ کر اور ایک ڈولی کی سی صورت بنا کر اس پر پردہ ڈالدیتے ہیں۔ پھر انہوں نے کھجور کی شاخیں منگوا کر انہیں جوڑااور اس پر کپڑا تان کر خاتونِ جنّت رضی اللہ عنہا کو دکھایا۔اسے دیکھ کر آپ بہت خوش ہوئیں اور لبوں پر مسکراہٹ آگئی۔ بس آپ کی یہی ایک مسکراہٹ تھی جو سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے وصالِ ظاہری کے بعد دیکھی گئی۔(2) (3) حضرت اُمِّ خلاد رضی اللہ عنہا کا بیٹا جنگ میں شہید ہو گیا، آپ رضی اللہ عنہا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے چہرے پرنقاب ڈالے باپردہ بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں حاضر ہو ئیں، اس پر کسی نے حیرت سے کہا :اس وقت بھی آپ نے منہ پر نقاب ڈال رکھا ہے!آپ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: میں نے بیٹاضرور کھویا ہے لیکن حیا ہر گز نہیں کھوئی۔(3) مذکورہ بالا حدیثِ پاک اور ان تین واقعات میں ان عورتوں کے لئے بڑی نصیحت ہے جو مسلمان ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے حکم پر عمل کرنے کی بجائے دنیا کے ناجائزفیشن اور رسم و رواج کو اپنانے میں بڑی کوشش کرتی ہیں اور پردے سے جان چھڑانے کے لئے طرح طرح کے حیلے بہانے تراشتی ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیں عقلِ سلیم اور شرعی احکام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(4) کن مردوں کے سامنے عورت اپنی زینت ظاہر کر سکتی ہے؟

فرمایا:’’ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا ‘‘ اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر۔
[1] … بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ الاحزاب، باب قولہ: ان تبدوا شیءاً او تخفوہ…الخ، ۳/۳۰۶، الحدیث: ۴۷۹۶ [2] … جذب القلوب، باب دوازدہم در ذکر مقبرۂ شریفۂ بقیع… الخ، ص۱۵۹ [3] … ابو داؤد، کتاب الجہاد، باب فضل قتال الروم علی غیرہم من الامم، ۳/۹، الحدیث: ۲۴۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن