30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِس آیتِ مبارکہ کے بارے میں ملا جیون رحمۃ اللہ علیہ اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: زیادہ ظاہر یہ ہے کہ آیت میں مذکور حکم نماز کے بارے میں ہے (یعنی عورت نماز پڑھتے وقت چہرے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کے علاوہ پورا بدن چھپائے۔ یہ حکم عورت کو) دیکھنے کے بارے میں نہیں کیونکہ عورت کا تمام بدن عورت یعنی چھپانے کی چیز ہے۔ شوہر اور مَحرم کے سوا کسی اور کے لئے اس کے کسی حصہ کو بے ضرورت دیکھنا جائز نہیں اور علاج وغیرہ کی ضرورت سے بقدرِ ضرورت جائز ہے۔(1)
(3) اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈال کررکھیں:
فرمایا:’’ وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ ‘‘ اور وہ اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رکھیں۔
یعنی مسلمان عورتیں اپنے دوپٹوں کے ذریعے اپنے بالوں، گردن،پہنے ہوئے زیور اور سینے وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔(2)
اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرنے میں صحابیات رضی اللہ عنہنَّ کا جذبہ:
جب یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی تواس حکم پر عمل کرنے میں صحابیات رضی اللہ عنہنَّ کا جذبہ قابل دید ہے، چنانچہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اللہ تعالیٰ ان عورتوں پر رحم فرمائے جنہوں نے سب سے پہلے ہجرت کی تھی کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا ’’اور وہ اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رکھیں‘‘ تو انہوں نے اپنی اونی چادروں کو پھاڑ کر اوڑھنیاں بنا لیا تھا۔(3)
موقع کی مناسبت سے یہاں پردے سے متعلق تین عظیم واقعات ملاحظہ ہوں:
(1) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : پردے کی آیات نازل ہونے کے بعد (میرے رَضاعی چچا) افلح نے مجھ سے میرے پاس آنے کی اجازت طلب کی تو میں نے کہا:میں اس وقت تک اجازت نہیں دے سکتی جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے اجازت نہ لے لوں کیونکہ ابو القعیس کے بھائی نے مجھے دودھ نہیں پلایا بلکہ ابو القعیس کی بیوی نے دودھ پلایاہے۔جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف لائے اور حضرت عائشہ
[1] … تفسیرات احمدیہ، النور، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۵۶۲
[2] … خازن، النور، تحت الآیۃ: ۳۱، ۳/۳۴۸
[3] … بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ النور، باب ولیضربن بخمرہنّ علی جیوبہنّ، ۳/۲۹۰، الحدیث: ۴۷۵۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع