30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نِصْفُ مَا تَرَكَۚ-وَ هُوَ یَرِثُهَاۤ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهَا وَلَدٌؕ-فَاِنْ كَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَؕ-وَ اِنْ كَانُوْۤا اِخْوَةً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِؕ-یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اَنْ تَضِلُّوْاؕ-وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠(۱۷۶)(1)
ہو جس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو تو ترکہ میں اس کی بہن کا آدھا ہے اور مرد اپنی بہن کا وارث ہوگا اگر بہن کی اولاد نہ ہو پھر اگر دو بہنیں ہوں ترکہ میں ان کا دو تہائی (حصہ ہوگا) اور اگر بھائی بہن ہوں (جن میں ) مرد بھی (ہوں ) اور عورتیں بھی تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہوگا۔ اللہ تمہارے لئے صاف بیان فرماتا ہے تاکہ تم بھٹک نہ جاؤ اور اللہ ہرچیز جانتا ہے۔
آیتِ مبارکہ میں کَلَالَہ کی وراثت کا بیان کیا گیا ہے۔ کَلَالَہ اس کو کہتے ہیں جو اپنے بعد نہ باپ چھوڑے، نہ اولاد۔
شانِ نزول:
بخاری و مسلم میں ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیمار تھے تو سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی عیاد ت کے لئے تشریف لائے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ بے ہوش تھے، تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے وضو فرما کراس کا پانی اُن پر ڈالا توانہیں اِفاقہ ہوا (آنکھ کھول کر دیکھا تونبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف فرما تھے)۔ عرض کی: یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں اپنے مال کا کیا انتظام کروں ؟ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی۔(2)
ابوداؤد کی روایت میں یہ بھی ہے کہ حضور پر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے جابر! رضی اللہ عنہ ، میرے علم میں تمہاری موت اس بیماری سے نہیں ہے۔(3)
ان احادیث سے معلوم ہو اکہ بزرگوں کا وضو کا پانی تبرک ہے اور اس کو حصولِ شفا کے لئے استعمال کرنا سنت ہے۔ مریضوں کی عیادت سنت ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے عُلومِ غیب عطا فرمائے ہیں اس لئے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو معلوم تھا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی موت اس مرض میں نہیں ہے۔
[1] … پ6،النساء:176
[2] … بخاری، کتاب الفرائض، باب قول اللہ تعالی: یوصیکم اللہ… الخ، ۴/۳۱۲، الحدیث: ۶۷۲۳، مسلم، کتاب الفرائض، باب میراث الکلالۃ، ص۸۷۲، الحدیث: ۵(۱۶۱۶)
[3] … ابو داؤد، کتاب الفرائض، باب من کان لیس لہ ولد ولہ اخوات، ۳/۱۶۵، الحدیث: ۲۸۸۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع