30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ(۶۹)(1)
سزا پائے گا۔اس کے لئے قیامت کے دن عذاب بڑھادیا جائے گا اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا۔
نیز کثیر اَحادیث میں بھی زنا کی بڑی سخت مذمت و برائی بیان کی گئی ہے،کچھ احادیث اوپر بیان ہوئیں اور یہاں ان کے علاوہ مزید4اَحادیث ملاحظہ ہوں:
(1) حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بندہ زنا کرتا ہے تو اُس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہوجاتا ہے اور جب اس فعل سے جدا ہوتا ہے تو اُس کی طرف ایمان لوٹ آتا ہے۔(2)
(2) حضور انور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدھی رات کے وقت آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے: ہے کوئی دعا کرنے والا کہ ا س کی دعا قبول کی جائے، ہے کوئی مانگنے والا کہ اسے عطا کیا جائے،ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی مصیبت دور کی جائے۔اس وقت پیسے لے کر زنا کروانے والی عورت اور ظالمانہ ٹیکس لینے والے شخص کے علاوہ ہر دعا کرنے والے مسلمان کی دعا قبول کر لی جائے گی۔(3)
(3) حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ارشاد فرمایا:زنا کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی:زنا حرام ہے، اللّٰہ عزّوجلّ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اُسے حرام کیا ہے اوروہ قیامت تک حرام رہے گا۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: دس عورتوں کے ساتھ زنا کرنا اپنے پڑوسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے (کے گناہ) سے ہلکاہے۔(4)
(4) حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ا س کی طرف نظر ِرحمت نہ فرمائے گا اور نہ ہی اسے پاک کرے گا اور اس سے فرمائے گا کہ جہنمیوں کے ساتھ تم بھی جہنم میں داخل ہو جاؤ۔(5)
[1] … پ19،فرقان:68 -69
[2] … ترمذی، کتاب الایمان، باب ما جاء لا یزنی الزانی وہو مؤمن، ۴/۲۸۳، الحدیث: ۲۶۳۴
[3] … معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ ابراہیم، ۲/۱۳۳، الحدیث: ۲۷۶۹
[4] … مسند احمد، مسند الانصار، بقیۃ حدیث المقداد بن الاسود، ۹/۲۲۶، الحدیث: ۲۳۹۱۵
[5] … مسند الفردوس، باب الزای، ۲/۳۰۱، الحدیث: ۳۳۷۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع