30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیززانیہ عورتوں کو موت آنے تک گھروں میں قید رکھنے کا حکم زنا سے متعلق کوڑوں اور رَجم کی سزا مقرر ہونے سے پہلے تھا جب زنا کی حد کے بارے میں احکام ناز ل ہو ئے تو یہ حکم مَنسوخ ہو گیا۔(1)
بدکاری کی مذمت پر چار احادیث:
اس آیت میں زنا کرنے والوں کی سزا سے متعلق بعض ا حکام بیان ہوئے،اس مناسبت سے ہم یہاں زنا کی مذمت پر 4 اَحادیث ذکر کرتے ہیں تاکہ مسلمانوں پر زنا کی قَباحت و برائی مزید واضح ہو اور وہ ا س برے فعل سے بچنے کی کوشش کریں ، چنانچہ
(1) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو عورت کسی قوم میں اس کو داخل کردے جو اس قوم سے نہ ہو (یعنی زنا کرایا اور اُس سے اولاد ہوئی) تو اُسے اللہ عزّوجلّ کی رحمت کا حصہ نہیں ملے گا اور اللہ تعالیٰ اُسے جنت میں داخل نہ فرمائے گا۔(2)
(2) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس بستی میں زنا اور سود ظاہر ہوجائے تو اُنہوں نے اپنے لیے اللہ عزّوجلّ کے عذاب کو حلال کرلیا۔(3)
(3) حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس قوم میں زنا ظاہر ہوگا وہ قحط میں گرفتار ہوگی اور جس قوم میں رشوت کا ظہور ہوگا، وہ رُعب میں گرفتار ہوگی۔(4)
(4) حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں بوڑھے زانی پر لعنت کرتی ہیں اور زانیوں کی شرمگاہ کی بدبو جہنم والوں کی ایذا دے گی۔(5)
بدکار مرد و عورت کی بعد میں مقرر ہونے والی ایک سزا
ارشاد فرمایا:
وَ الَّذٰنِ یَاْتِیٰنِهَا مِنْكُمْ فَاٰذُوْهُمَاۚ-فَاِنْ تَابَا
ترجمہ : اور تم میں جو مرد عورت ایسا کام کریں ان کو تکلیف
[1] … تفسیرات احمدیہ، النساء، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۲۴۰
[2] … ابو داؤد، کتاب الطلاق، باب التغلیظ فی الانتفاء، ۲/۴۰۶، الحدیث: ۲۲۶۳
[3] … مستدرک، کتاب البیوع، اذا ظہر الزنا والربا فی قریۃ… الخ، ۲/۳۳۹، الحدیث: ۲۳۰۸
[4] … مشکوۃ المصابیح، کتاب الحدود، الفصل الثالث، ۱/۶۵۶، الحدیث: ۳۵۸۲
[5] … مجمع الزوائد، کتاب الحدود والدیات، باب ذم الزنا ، ۶/۳۸۹، الحدیث: ۱۰۵۴۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع