30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیسا پایا؟ حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہت اچھا پایا۔ (1)
حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کی ہجرت:
ہجرت کا واقعہ قرآن کی اس آیت کے تحت موجود ہے:
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌۘ-وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۲۶)(2)
ترجمہ : تو ابراہیم کی تصدیق لوط نے کی اور ابراہیم نے فرمایا: میں اپنے رب کی (سر زمین شام کی) طرف ہجرت کرنے والا ہوں ، بیشک وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے آگ سے صحیح سلامت تشریف لانے اور اتناعظیم الشّان معجزہ دیکھنے کے باوجو د آپ کی قوم ایمان نہ لائی اورکفروشرک پربضدرہی توآپ نے اس جگہ سے ہجرت کرنے کاارادہ فرمایا۔ چنانچہ آپ نے عراق سے سرزمین ِشام کی طرف ہجرت فرمائی ،اس ہجرت میں آپ کے ساتھ آپ کی بیوی حضرت سارہ رضی اللہ عنہا اور حضرت لوط علیہ السلام تھے۔(3)
واقعۂ ہجرت کی مزید تفصیل:
بخاری شریف میں ہجرت کے اِس واقعہ کی مزید تفصیل ہے جس میں حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کی عظمت بہت نمایاں ہوکر سامنے آتی ہے، چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت سارہ کے ساتھ ہجرت کی تو آپ ان کے ساتھ ایک بستی میں داخل ہوئے جس میں ایک ظالم بادشاہ کی حکومت تھی۔اسے بتایا گیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ایک حسین ترین عورت کے ساتھ(بستی میں)داخل ہوئے ہیں۔اس ظالم نے آپ علیہ السلام کے پاس پیغام بھیجاکہ اے ابراہیم! تمہارے ساتھ جوعورت ہے ا س کا تم سے کیا رشتہ ہے؟فرمایا:یہ میری (دینی) بہن ہے،پھر آپ علیہ السلام حضرت سارہ کے پاس آئے اور کہا:تم میری بات کو نہ جھٹلانا، میں نے انہیں یہ بتایا ہے کہ تم میری (دینی)بہن ہواور اللہ کی قسم اس سرزمین پر میرے اور تمہارے سوا اور کوئی مومن نہیں ہے(مراد یہ کہ اس ایمانی و دینی رشتے سے میں نے بہن
[1] … مسلم، کتاب النکاح، باب فضیلۃ اعتاقہ امۃ ثمّ یتزوّجہا، ص ۷۴۴ ، الحدیث: ۸۷(۱۴۲۸)
[2] … پ20، العنکبوت:26
[3] … خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۲۶، ۳/۴۴۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع