30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جسے غلام نہ ملے تو اس صورت میں ظہار کا کفارہ یہ ہے کہ میاں بیوی کے ایک دوسرے کو چھونے سے پہلے لگاتار دو مہینے کے روزے رکھنا شوہر پر لازم ہے ،پھر جو اتنے روزے رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس صورت میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا شوہر پر لازم ہے۔ یہ حکم اس لیے دیا گیا ہے تا کہ تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ایمان رکھو ان کی فرمانبرداری کرو اور جاہلیّت کے طریقے چھوڑدو اور یہاں جو ظہار اور اس کے کفارے کے اَحکام بیان ہوئے یہ اللہ تعالیٰ کی حدیں ہیں ،ان کو توڑنا اور ان سے تجاوُز کرنا جائز نہیں اور کافروں کے لیے قیامت کے دن دردناک عذاب ہے۔(1)
نوٹ :روزے رکھ کر اور مسکینوں کو کھاناکھلا کر ظہار کا کفارہ ادا کرنے سے متعلق شرعی مسائل کی تفصیل اسی مقام پر صراط الجنان سے ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
بیویوں پر تہمت لگانے کے متعلق شرعی احکام
ارشاد فرمایا:
وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِۙ-اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیْنَ(۶) وَ الْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ(۷) وَ یَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِۙ-اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۙ(۸) وَ الْخَامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَیْهَاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(۹)(2)
ترجمہ : اور وہ جو اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں اور ان کے پاس اپنی ذات کے علاوہ گواہ نہ ہوں تو ان میں سے ایسے کسی کی گواہی یہ ہے کہ اللہ کے نام کے ساتھ چار بار گواہی دے کہ بیشک وہ سچا ہے۔اور پانچویں گواہی یہ ہوکہ اُس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹوں میں سے ہو۔اور عورت سے سزا کو یہ بات دور کرے گی کہ وہ اللہ کے نام کے ساتھ چار بار گواہی دے کہ بیشک مرد جھوٹوں میں سے ہے۔ اور پانچویں بار یوں کہ عورت پر اللہ کاغضب ہو اگر مردسچوں میں سے ہو۔
ان آیات میں بیویوں پر زنا کی تہمت لگانے کے احکام بیان فرمائے گئے ہیں۔(3)
[1] … خازن، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۵، ۴/۲۳۷، مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۲۱۷، ملتقطاً
[2] … پ18،النور:6-9
[3] … تفسیرکبیر، النور، تحت الآیۃ: ۶، ۸/۳۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع