دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ازواجِ مطہرات اہلِ بیت میں داخل ہیں :

book_icon
عورت اور قرآن
            
حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ(۷۳)(1) کی برکتیں ہوں۔ بےشک وہی سب خوبیوں والا ،عزت والاہے۔ ان آیات میں بیان ہوا کہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہ فرشتوں کی حضرت ابراہیم علیہ السلام سے گفتگوسن کر ہنسنے لگیں۔ مفسرین نے ان کی ہنسی کے مختلف اَسباب بیان کئے ہیں۔ (1) حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کی ہلاکت کی خوشخبری سن کر ہنسنے لگیں۔ (2) بیٹے کی بشارت سن کر خوشی سے ہنسنے لگیں۔ (3) بڑھاپے میں اولاد پیدا ہونے کا سن کر تعجب کی وجہ سے ہنسنے لگیں ، ا س کے علاوہ اور بھی اَقوال ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کو ان کے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کی خوشخبری دی اور حضرت اسحاق علیہ السلام کے بعد ان کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام کی بھی خوشخبری دی۔ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کو خوشخبری دینے کی وجہ یہ تھی کہ اولاد کی خوشی عورتوں کو مردوں سے زیادہ ہوتی ہے، نیز یہ بھی سبب تھا کہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند حضرت اسمٰعیل علیہ السلام موجود تھے، اس بشارت کے ضمن میں ایک بشارت یہ بھی تھی کہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کی عمر اتنی دراز ہوگی کہ وہ پوتے کو بھی دیکھیں گی۔ (2)

ازواجِ مطہرات اہلِ بیت میں داخل ہیں :

سورہ ٔہود کی آیت 73سے ثابت ہوا کہ انبیاءِ کرام علیہمُ السّلام کی ازواجِ مطہرات اہلِ بیت میں داخل ہیں کیونکہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کو اہلِ بیت کہا گیا ہے، لہٰذا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور دیگر ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہنَّ تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اہلِ بیت میں شامل ہیں۔(3) نیزاس کی تصریح صحیح مسلم میں بھی موجو د ہے کہ ( لوگوں کو کھانا کھلانے کے بعد) سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس تشریف لے گئے اور ہر ایک سے فرمایا :تم پر سلامتی ہو، اے اہلِ بیت !تم کیسے ہو؟ انہوں نے عرض کی : یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہم خیریت سے ہیں ،آپ نے اپنی زوجہ مطہرہ کو
[1] … پ12، ھود:71-73 [2] … صاوی، ہود، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳ / ۹۲۳، مدارک، ہود، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۵۰۵، خازن، ہود، تحت الآیۃ: ۷۱، ۲ / ۳۶۲، ملتقطاً [3] … تفسیرقرطبی، ہود تحت الآیۃ: ۷۳ ، ۵ / ۵۰ ، الجزء التاسع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن