دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
کائنات نے سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق اپنے دستِ قدرت کے ساتھ مٹی سے فرمائی ،ان میں ایک خاص روح پھونکی اور انہیں جنت میں رہنے کا حکم دیا ، یہاں ان کی تنہائی دور کرنے اور سکون پہنچانے کے لیے عورت کو منتخب فرمایا جن کا نام حضرت حوا رضی اللہ عنہا ہے ۔جنت ہی میں فرشتوں کی گواہی میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا رضی اللہ عنہا کا نکاح ہوا ،کچھ عرصہ بعد اللہ پاک نے اپنی حکمت کاملہ سے ایک سبب پیدا فرمایا جس سے یہ دونوں جنت سے زمین پر تشریف لے آئے ،پھر انہی سے نسل انسانی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا، اور یہ زمین انسانوں سے آباد ہوتی چلی گئی ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِیَسْكُنَ اِلَیْهَاۚ- (1) ترجمہ :وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں سے اس کی بیوی بنائی تاکہ اس سے سکون حاصل کرے۔ (2)قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے عورت کا ذکر اپنی قدرت کی نشانی کے طور پر کیا اور سببِ راحت و سکون قرار دیا ، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْۤا اِلَیْهَا وَ جَعَلَ بَیْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَّ رَحْمَةًؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۲۱)(2) ترجمہ :اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کی طرف آرام پاؤ اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھی۔ بے شک ا س میں غوروفکر کرنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔ (3)نسل انسانی کی بقا و تسلسل عورت کے ذریعے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کائنات کے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام کو ماں باپ کے بغیر مٹی سے بنایا،دوسرے انسان حضرت حوا رضی اللہ عنہ کو حضرت آدم علیہ السلام کی بائیں پسلی سے بنایا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بغیر باپ کے پیدا فرمایا ، وہ چاہتا تو آدم و حواء کے بعد بھی یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہتا لیکن خالق کائنات نے اپنی حکمت کاملہ سے نسل انسانی کی پیدائش اور اس میں اضافے کے لیے انسانوں میں سے عورت کو منتخب فرمایا ہے کہ اسی کا وجود نسلِ انسانی کے وجود میں آنے کا ذریعہ بنایا ۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًاؕ-حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّ وَضَعَتْهُ ترجمہ :اور ہم نے آدمی کو حکم دیا کہ اپنے ماں باپ سے بھلائی کرے، ا س کی ماں نے اسے پیٹ میں مشقت سے رکھا اور
[1] … پ9، الاعراف:189 [2] … پ21، الروم:21

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن