30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دینا چاہیں تو طُہر یعنی پاکی کے دنوں میں طلاق دیں ۔صحیح بخاری شریف میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مبارک زمانے میں اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دیدی ،اس کے بارے میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے رجوع کرنے کا حکم دو تاکہ وہ ٹھہری رہے یہاں تک کہ پاک ہو جائے،پھر حیض آئے اور پاک ہو جائے، اب اگر چاہے تو روک لے اور چاہے تواسے چھونے سے پہلے طلاق دیدے،پس یہی وہ عدت ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایاہے کہ عورتوں کو اس طرح طلاق دی جائے۔(1)
بیوی کو طلاق دینے کا طریقہ:
ارشاد فرمایا:’’ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ ‘‘ جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو۔
اس آیت میں بیوی کوطلاق دینے کاطریقہ اورطلاق یافتہ عورت کی عدت سے متعلق شرعی احکام بیان کئے گئے ہیں ہے،چنانچہ آیت کے ابتدائی حصے کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، اپنی امت سے فرمادیں کہ جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دینے کا ارادہ کرو تو ان کی عدت کے وقت پر یعنی پاکی کے دنوں میں انہیں طلاق دو تاکہ ان کی عدت لمبی نہ ہو۔(2)
عورت کو طلاق دینے سے متعلق5شرعی احکام:
آیت کے اس حصے کی مناسبت سے عورت کو طلاق دینے سے متعلق 5شرعی احکام ملاحظہ ہوں :
(1) اس آیت میں عورتوں سے مراد وہ عورتیں ہیں جن سے ان کے شوہروں نے حقِ زوجیَّت ادا کیا ہواور ان کی عدت حیض سے شمار کی جائے،اگرانہیں طلاق دینی ہو تو ایسے پاکی کے دنوں میں ایک طلاق دیں جن میں ان سے جماع نہ کیا گیا ہو اور عدت گزرنے تک رجوع نہ کریں ۔اسے طلاقِ احسن کہتے ہیں۔
(2) اگر انہیں حیض کے دنوں میں طلاق دی ،یا پاکی کے ایسے دنوں میں طلاق دی جن میں حقِ زوجیَّت ادا کیا ہو، اسی طرح پاکی کے ایک زمانے میں دو یا تین طلاقیں ایک ساتھ یا الگ الگ دیدیں اگرچہ اس زمانے میں
[1] …بخاری، کتاب الطلاق، باب قول اللہ تعالی: یایّہا النبی اذا طلّقتم النساء…الخ، ۳/۴۷۸، حدیث: ۵۲۵۱
[2] … خازن، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱، ۴/۲۷۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع