دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

تین طلاقوں کے بارے میں ایک اہم مسئلہ:

book_icon
عورت اور قرآن
            
اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ(۲۳۰)(1) کہ (اب) اللہ کی حدوں کو قائم رکھ لیں گے اور یہ اللہ کی حدیں ہیں جنہیں وہ دانش مندوں کے لئے بیان کرتا ہے۔ تین طلاقوں کے بعد عورت شوہر پر حرمت ِ غلیظہ کے ساتھ حرام ہوجاتی ہے، اب نہ اس سے رجوع ہوسکتا ہے اورنہ دوبارہ نکاح جب تک یہ نہ ہو کہ عورت عدت گزار کر کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ دوسرا شوہر صحبت کے بعد طلاق دے یا وہ فوت ہوجائے اورعورت پھر اس دوسرے شوہر کی عدت گزارے۔

تین طلاقوں کے بارے میں ایک اہم مسئلہ:

تین طلاقیں تین مہینوں میں دی جائیں یا ایک مہینے میں یا ایک دن میں یا ایک نشست میں یا ایک جملے میں بہر صورت تینوں واقع ہوجاتی ہیں اور عورت مرد پر حرام ہوجاتی ہے۔ تین طلاقوں کے بعد بغیر شرعی طریقے کے مردو عورت کاہم بستری وغیرہ کرنا صریح حرام و ناجائز ہے اوران میں صلح کی کوشش کروانے والے بھی گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔ تفصیل کیلئے علماء اہلسنّت کی کتابوں کی طرف رجوع کریں۔

کیا تین طلاقوں کا مسئلہ عورت پر ظلم ہے:

اصل حقیقت یہ ہے کہ تین طلاق کی حدبندی سے عورتوں پر ہونے والے مسلسل ظلم وجَبْر کی رسم کا خاتمہ کیا گیا جیسا کہ ایک دو صفحے پہلے تفصیل سے بیان ہوا ہے۔ لہٰذا اسلامی حکم کا نتیجہ عورت کے حق میں یہ ہوا کہ جب تیسری طلاق دی جائے گی، تو عورت ہمیشہ کے لیے شوہر پر حرام ہو جائے گی، اب اُس عورت کی اپنی زندگی ہے، عدت کے بعدوہ چاہے تو نکاح نہ کرے اور بغیر نکاح کے زندگی گزاردے اور چاہے تو اپنی مرضی سے جس مرد سے چاہے نکاح کرلے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کرے،لیکن اگر نئی جگہ شادی کی اور وہ شوہر فوت ہو گیا یا اُس نے بھی طلاق دے دی، تو یہ پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کرنا چاہے تو فرمایا کہ اب یہ اُس پچھلے شوہر سے نکاح کر سکتی ہے اور یہ بھی عورت کی مرضی ہے، کوئی اسے مجبور نہیں کرسکتا۔ آپ غور کیجیے تو سارے کا سارا معاملہ عورت کی رضامندی اور اُس کی مرضی پر موقوف ہے۔مطلقہ عورت کو نہ ہی دوسرے شوہر سے نکاح کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، نہ دوسرے شوہر سے طلاق لینے پر جبر ہے اور نہ ہی دوبارہ پہلے شوہر سے نکاح کرنے کی پابندی ہے، بلکہ تینوں جگہ ہی عورت کی مرضی پر دارومدار ہے، اگر وہ چاہے تو ٹھیک، ورنہ اُس کی اپنی زندگی ہے، جیسے چاہے گزارے۔
[1] … پ2،البقرہ:230

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن