دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

اسلام کا سکھایا ہوا تین طلاق کا طریقہ:

book_icon
عورت اور قرآن
            
زمانے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد دونوں صورتوں میں الٹا چلتی ہے، طلاق دینے میں بھی غلط طریقہ اور بیوی کو رکھنے میں غلط طریقہ۔ اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے، اٰمین۔

اسلام کا سکھایا ہوا تین طلاق کا طریقہ:

حضرت ِ آدم علیہ السلام کے زمانے سے لے آج تک سلسلہ ِ نکاح انسانی زندگی میں نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے اور اب تک ہے۔ نکاح کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنا جانوروں کافطری طریقہ ہے، انسانوں کا نہیں۔ اِس لیے تمام آسمانی مذاہب، بلکہ غیر آسمانی مذاہب میں بھی نکاح کو بہت اہمیت دے کر بیان کیا گیا ہے۔ نکاح کے ساتھ جڑا ہوا ایک معاملہ طلاق کا بھی ہے کہ بعض اوقات ایک ساتھ زندگی گزارنا دشوار ہوجائے تو جدائی تک نوبت آجاتی ہے۔ اب اِس جدائی کا طریقہ کیا ہونا چاہیے، اس معاملے میں مختلف مذاہِب میں مختلف طریقے رائج ہیں، لیکن اِسلام کا طریقہ اُن سب میں مُعْتَدِل اور فریقین کے لیے بہترین ہے۔ اِس طریقے پر عمل نہ کرکے اگر کوئی شخص نقصان اٹھائے یا دوسرے کو نقصان پہنچائے تو یہ اُس کا اپنا معاملہ ہے، طریقے پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا اور یہ حقیقت ہے کہ اسلامی طریقے کی پوری طرح پیروی کی جائے تو پھر اِس سے بہتر طریقہ ممکن نہیں۔ ازدواجی زندگی میں پہلی ہدایت یہ دی گئی ہے کہ میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کو اپنی زندگی کا حصہ، اپنی ذات کے لیے تسکین، اپنی خوبیوں کے لیے زینت اور اپنی خامیوں کے لیے پردہ سمجھیں، چنانچہ فرمایا: وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْۤا اِلَیْهَا وَ جَعَلَ بَیْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَّ رَحْمَةًؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۲۱)(1) ترجمہ :اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کی طرف آرام پاؤ اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھی۔ بے شک ا س میں غوروفکر کرنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔ ازدواجی زندگی کی دوسری ہدایت یہ ہے کہ بیوی بچوں سے بعض اوقات جانے انجانے میں شوہر کے حقیقی فائدے کے خلاف کوئی فعل سرزد ہوجاتا ہے، جو ایک قسم کی دشمنی نہیں، لیکن بیوی بچے حقیقت میں دشمن نہیں ہوتے، لہٰذا اگر ایسا کچھ ہوجائے تو شوہر بیوی کے ساتھ عَفْو ودرگزر کا معاملہ رکھے، چنانچہ فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْۚ-وَ ترجمہ :اے ایمان والو! بیشک تمہاری بیویوںاور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دشمن ہیں تو ان سے احتیاط رکھو اور اگر
[1] … پ21، الروم:21

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن