دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ایک بیوی بھی کالمعلقہ میں داخل ہے:

book_icon
عورت اور قرآن
            
ہے اور اس وجہ سے ان تمام پابندیوں کا بوجھ تمہارے اوپر نہیں رکھا گیا اور قلبی محبت اور طبعی مَیلان جو تمہارے اختیار میں نہیں ہے اس میں برابری کرنے کا تمہیں حکم نہیں دیا گیا تو یہ تو نہ کرو کہ ایک ہی بیوی کی طرف پورے پورے جھک جاؤ اور دوسری بیوی کے لازمی حقوق بھی ادا نہ کرو بلکہ تم پر لازم ہے کہ جہاں تک تمہیں قدرت و اختیار ہے وہاں تک یکساں برتاؤ کرو، محبت اختیار ی شے نہیں تو بات چیت، حسنِ اخلاق، کھانے، پہننے، پاس رکھنے اور ایسے امور جن میں برابری کرنا اختیار میں ہے ان امور میں دونوں کے ساتھ ضرور یکسا ں سلوک کرو۔ یاد رہے کہ حضور اقد س صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کے درمیان عدل کے معاملے میں خصوصی رعایت اور اختیار حاصل تھا، اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں بے مثال عدل و انصاف فرمایا،اب یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے رعایت اوراختیار ملنے کے باوجود عدل و انصاف ہی فرمایا، تو جن لوگوں  کو یہ اختیار حاصل نہیں  بلکہ ان پر عدل و انصاف کرنا ہی لازم ہے تو وہ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ انہیں اپنی بیویوں کے درمیان   کس قدر عدل و انصاف کرنے کی ضرورت ہے، نیزدو بیویوں کے درمیان عدل کی شرائط پوری نہ کرنے والے کی اخروی رسوائی اورسزا سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ فرمان بھی پیش نظر رکھیں کہ جس شخص کے پاس دو بیویاں ہوں ،پھر وہ ان دونوں کے درمیان عدل نہ کرے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے جسم کا ایک پہلو لٹکا ہوا(یعنی فالج زدہ )ہو گا۔(1)

ایک بیوی بھی کالمعلقہ میں داخل ہے:

یاد رہے کہ اوپر آیت میں جو ایک ہی بیوی کی طرف پورا پو را جھک جانے اور دوسری کو لٹکتی چھوڑ دینے سے منع کیا گیا ؛یہ ممانعت ایک سے زائد بیویاں ہونےکے ساتھ خاص نہیں بلکہ اگر ایک ہی بیوی ہو تو اس سے بھی بے رخی اختیار کرنا ، اس کے حقوق ادا نہ کرنا اور طلاق نہ دے کر لٹکتی چھوڑ دینا ممنوع ہے اور ایسا کرنے والا گناہگار ہے۔ فتاوی رضویہ میں سیدی اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہو اکہ ہندہ کو اس کے شوہر زید اور زید کے باپ نے اپنے یہا ں سے نکال دیا،ہندہ اب دو برس سے اپنے باپ کے یہاں ہے، نہ تو زید اسے بلاتا ہے اور نہ کوئی روٹی
[1] … الترغیب والترھیب،کتاب النکاح،باب الترھیب من ترجیح …الخ، ۳/۲۸،حدیث:۳۰۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن