30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠(۴۱)(1)
مسلمانوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔
علماء فرماتے ہیں کہ اس آیت میں ماں باپ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حقیقی والدین مراد ہیں اور وہ دونوں مومن تھے ،اسی لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کے لئے دعا فرمائی؛ جبکہ سورۂ توبہ کی اس آیت
وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ (2)
ترجمہ : اور ابراہیم کا اپنے باپ کی مغفرت کی دعا کرنا صرف ایک وعدے کی وجہ سے تھا۔
میں باپ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا چچا آزر مراد ہے ،سگے والد مراد نہیں ۔(3)
حضرت سارہ رضی اللہ عنہا
آپ رضی اللہ عنہا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی اورحضرت علیہ السلام کی والدہ ہیں۔جوانی میں آپ رضی اللہ عنہا کے ہاں اولاد نہیں تھی ،بڑی عمر میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اولاد کی بشارت ملی جس کا واقعہ یہ ہے کہ قومِ لوط کو عذاب دینے کے لئے جب اللہ تعالیٰ نے فرشتے بھیجے تو پہلے وہ انسانی شکل میں مہمان بن کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام بہت مہمان نواز تھے، آپ علیہ السلام نے فوراً کھانے کے لئے ایک بھنا ہوا بچھڑا تیار کروایا اور لاکر مہمانوں کے آگے رکھ دیا۔ جب مہمانوں کے سامنے کھانا پیش کیاگیا تو انہوں نے کھانے کے لئے اپنے ہاتھ نہ بڑھائے، اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خوف محسوس ہوا کہ یہ لوگ کوئی نقصان پہنچانے آئے ہیں ۔ یہ دیکھ کر فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سامنے اپنی اصلیت ظاہر کردی اور آپ علیہ السلام کو بیٹے کی بشارت دی چنانچہ قرآن میں فرمایا: ترجمہ :اور انہوں نے اسے ایک علم والے لڑکے کی خوشخبری سنائی۔(4) یہ بات آپ علیہ السلام کی زوجہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا نے بھی سن لی ، جو پردے کے پیچھے سے گفتگو سن رہی تھیں۔ یہ سن کر وہ حیرت سے چِلّاتی ہوئی آئیں اور تعجب سے اپنے چہرے پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا:کیا وہ عورت بچہ جنے گی جو (90 یا 99 برس کی) بوڑھی ہے اور اس کے ہاں کبھی بچہ پیدا نہیں ہوا۔ اس بات سے ان کا مطلب یہ تھا کہ ایسی حالت میں بچہ ہونا انتہائی تعجب کی بات ہے۔ فرشتوں نے کہا: جو بات ہم نے کہی آپ کے رب عزّوجلّ نے یونہی فرمایا ہے، بیشک وہی اپنے اَفعال میں حکمت والا ہے اور اس
[1] … پ13 ،ابراہیم:41
[2] … پ11،التوبہ:114
[3] … روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۴۱، ۴ / ۴۳۰، ملخصاً
[4] … پ26، الذاریات:28
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع