دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
(9)فریقین کو اچھی نصیحت کرنا:جس وقت میاں بیوی کو سمجھائیں، تو انہیں اچھی نصیحت کریں جیسے بیوی کو شوہر کے حقوق و آداب بیان کئے جائیں اور اسے بتایا جائے کہ شوہر کا کیا مقام و مرتبہ ہے نیز اسی طرح شوہر کو بیوی کے حقوق وغیرہ کی ادائیگی کی تلقین کی جائے تاکہ دونوں ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کی جانب مائل ہوں اور ان کے معاملات درستی کی طرف آجائیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُؕ- (1) ترجمہ : اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلاؤ اور ان سے اس طریقے سے بحث کرو جو سب سے اچھا ہو۔ تفسیر سمرقندی میں ہے: ترجمہ :ان میں سے ہر حَکم کو کہا جائے گاکہ صلح کروانے میں نصیحت کرتا رہے، تو ان کے درمیان صلح ہو جائے گی ، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:( اِنْ یُّرِیْدَاۤ اِصْلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَیْنَهُمَاؕ) ترجمہ : یہ دونوں اگر صلح کرانا چاہیں گے تو اللہ ان کے درمیان اتفاق پیدا کردے گا۔(2) (10) خوب تحقیق سے کام لینا:خوب تحقیق سے کام لینا چاہیے تاکہ غلط فیصلے کے امکانات کم سے کم ہوں۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب حاکم فیصلہ کرے، تو خوب تحقیق کر لیا کرے (اگر تحقیق کے بعد) اس نے درست فیصلہ کیا، تو اس کے لیے دو اجر ہیں اور اس سے فیصلہ کرنے میں کوئی خطا ہو جائے ، تو اس کے لیے ایک اجر ہے۔(3) (11)غصے میں فیصلہ نہ کرنا:انہیں چاہیے کہ غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کریں، کیونکہ عموماً غصے میں اچھا فیصلہ کرنے کی صلاحیت فوت ہو جاتی ہے اور غلط فیصلے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص دو بندوں کے درمیان غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کرے۔(4) (12)فیصلے میں جلدبازی سے بچنا:انہیں چاہیے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں کہ جلد بازی کا انجام بُرا ہوتا ہے اور بالخصوص ایسے حساس معاملے میں جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ ہو گیا، تو اس کا نقصان نسلوں تک سرایت کر سکتا ہے۔نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جلد بازی سے کام نہ لینا اللہ عزوجل کی
[1] … پ14، النحل:125 [2] … تفسیر سمرقندی، ج1،ص300 [3] … صحیح مسلم، ج3،ص1342، رقم الحدیث 1716، دار احیاء التراث العربی، بیروت [4] … صحیح مسلم، ج3،ص1342، رقم الحدیث 1717، دار احیاء التراث العربی، بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن