30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(7)ان کا مقصد میاں بیوی میں صلح کروانا ہو:ان دونوں کا مقصد میاں بیوی میں صلح کروانا ہونا چاہئے کہ قرآن کریم میں اس بات کی ترغیب دی گئی ہے، لہٰذا صلح کروانے والوں کو چاہیے کہ حتی الامکان میاں بیوی میں جدائی کافیصلہ کرنے کی بجائے صلح ہی کی کوشش کریں۔
معانی القران للزجاج میں ہے: ترجمہ :وہ دونوں میاں بیوی کے مابین صلح کروانے کا ارادہ رکھتے ہوں۔(1)
(8)ہر فریق سے علیٰحدگی میں اس کی رائے لینا:جب وہ ان دونوں کے مابین صلح کی کوشش شروع کریں ، تو سب سے پہلےدونوں صلح کی کوشش کرنے والے افراد علیٰحدگی میں اپنے فریق سے رائے لیں، کیونکہ کئی مرتبہ ایک فریق دوسرےفریق کے سامنے کھل کر اپنے دل کی بات نہیں بتاتا،لہٰذا الگ الگ ان سے رائے لیں مثلاً مَرد کی جانب سے مقرر شخص مَرد کو الگ بٹھا کر اس سے سارا معاملہ پوچھے کہ اسے اپنی شریک حیات سے کیا شکایت ہے ، اسی طرح عورت کی جانب سے جومقرر ہے،و ہ مَرد کی غیر موجودگی میں اس سے پوچھے کہ تمہیں اپنے شوہر سے کیا شکایت ہے اور پھر وہ دونوں صلح کروانے والے ایک جگہ اکٹھے ہو کر آپس میں ان امور پرغور و فکر کریں تاکہ واضح ہو سکے کہ میاں بیوی میں سے غلطی کس کی ہے اور پھر اس کے مطابق درست فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔
تفسیر طبری میں ہے: ترجمہ :مرد کا حَکم مرد کے ساتھ اور عورت کا حَکم اس کے ساتھ علیٰحدگی اختیار کرے ، پس ان میں سے سے ہر ایک اپنے ساتھی سے کہے کہ جو تمہارے دل میں ہے ، وہ سچ سچ بتاؤ، تو جب وہ دونوں انہیں بتا دیں ، تو دونوں حَکم جمع ہوں اور ان میں سے ہر ایک دوسرے سے وعدہ لے کہ تمہارے صاحب نے جو تمہیں بتایا ہے، مجھے سچ سچ بتاؤ گے اور میں تمہیں سچ بتاؤں گا کہ جو میرے صاحب نے مجھے بتایا، پس یہ اسی وقت ہو گا کہ جب وہ دونوں اصلاح کا ارادہ رکھتے ہوں، تو اللہ تعالیٰ میاں بیوی کے درمیان موافقت پیدا فرما دے گا، تو جب وہ دونوں یہ کر لیں ، ہر ایک اپنے صاحب کی بتائی ہوئی بات دوسرے کو اطلاع دے ، تو وہ ان میں سے ظالم اور نافرمان کو جان لیں گے ، تو وہ ان کے پاس آئیں اور انہیں فیصلہ سنائیں۔(2)
[1] … معانی القرآن و اعرابہ للزجاج ، ج2 ، ص49 ، عالم الکتب، بیروت
[2] … تفسیر طبری، ج8،ص323، مؤسسۃ الرسالۃ ، بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع