دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
پڑے، اسی طرح مجموعی طور پر وہ دونوں نیک صالح ہونے چاہئیں تاکہ خوفِ خدا اور دیگر اچھی صفات کی وجہ سے کسی کی حق تلفی نہ کریں۔تفسیر طبری میں ہے: ترجمہ : وہ دونوں میاں بیوی کے معاملے میں امین ہوں اور غور و فکر کریں کہ معاملے کی خرابی ان میں سے کس کی طرف سے پائی جا رہی ہے ۔(1) اسی میں ہے : ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ وہ عورت کی جانب سے ایک نیک صالح مَرد اور عورت کی جانب سے اس کی مثل مَرد کو بھیجیں کہ وہ نظر کریں کہ ان میں غلطی پر ہے۔(2) (4) شرعی احکام پر نظر ہونا:ان دونوں کو شرعی احکام میں نظر و بصیرت ہونی چاہئے تاکہ سمجھداری پر مبنی فیصلہ کر سکیں اور بوقتِ ضرورت میاں بیوی کو ان سے متعلقہ احکامِ شرعیہ کی تلقین بھی کر سکیں۔تفسیر قرطبی میں ہے: ترجمہ :وہ دونوں اہل عدالت میں سے اور فقہ پر اچھی نگاہ و بصیرت رکھنے والے ہوں۔(3) (5) صلح کی کوشش کرنے والے افراد کا قریبی رشتہ داروں میں سے ہونا:اَولیٰ یہ ہے کہ صلح کروانے والے افراد میاں بیوی کے گھر والوں یا ان کے قریبی رشتہ داروں میں سے ہوں ، کیونکہ اقارب اجانب سے زیادہ ان کی حالت کوجانتے ہوں گے اور وہ ان میں صلح کے زیادہ خواہاں ہوں گے۔تفسیر رازی میں ہے: ترجمہ :اولیٰ یہ ہے کہ ان میں سے ایک مرد کے اہل(گھر والوں ) میں سے ہو اور ایک عورت کے اہل (گھر والوں)میں سے ہو، کیونکہ ان کے اقارب ان کے احوال سے اجنبی کی بنسبت زیادہ واقف ہوں گے اور صلح کے زیادہ خواہاں ہوں گے۔(4) (6)ہر فریق کی بات توجہ سے سننا:انہیں چاہیے کہ ہر فریق کی بات توجہ سے سنیں اور اس کے بعد کامل احتیاط کے ساتھ فیصلہ کریں۔حضرت مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فیصلہ کرنے کے حوالے سے یہ بات ارشاد فرمائی: ترجمہ :جب فریقین فیصلے کے لیے تمہارے پاس آئیں ، تو پہلے کے حق میں فیصلہ نہ کرنا، جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو ، تو تم جان لو گے کہ تم نے کیسے فیصلہ کرنا ہے ۔(5)
[1] … تفسیر طبری، ج8،ص328، مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت [2] … تفسیر طبری، ج8،ص325، مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت [3] … تفسیر قرطبی، ج5،ص175، دار الکتب المصریۃ ، القاھرۃ [4] … تفسیر رازی، ج10، ص74،دار احیاء التراث العربی، بیروت [5] … جامع ترمذی، ج3،ص610، رقم الحدیث1331، مطبوعہ مصر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن