30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ(۴۵) (1)
ترجمہ : ا ور جواس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا تو وہی لوگ ظالم ہیں۔
(2) صلح کی کوشش کرنے والے افراد کا منصف مزاج ہونا اور فیصلے کا عدل و انصاف پر مشتمل ہونا:دونوں جانب سے مقرر صلح کی کوشش کرنے والے افراد منصف مزاج ہونے چاہئیں کہ کسی بھی معاملے میں درست فیصلہ کرنے کے لیے منصف مزاج ہونا از حد ضروری ہے تاکہ عدل و انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کئے جا سکیں اور حقیقتِ حال تک پہنچ کر درست فیصلہ کیا جا سکے، ورنہ حقیقتِ حال سے واقفیت اور درست فیصلہ کرنا ، ممکن نہیں ہے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ بِالْقِسْطِ٘-وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْاؕ-اِعْدِلُوْا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى٘-وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ(۸)(2)
ترجمہ :اے ایمان والو! انصاف کے ساتھ گواہی دیتے ہوئے اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ اور تمہیں کسی قوم کی عداوت اس پر نہ اُبھارے کہ تم انصاف نہ کرو (بلکہ) انصاف کرو، یہ پرہیزگاری کے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ تمہارے تمام اعمال سے خبردار ہے۔
ایک اور مقام پہ ارشاد ہوتا ہے:
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَاۙ-وَ اِذَا حَكَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِؕ-اِنَّ اللّٰهَ نِعِمَّا یَعِظُكُمْ بِهٖؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا(۵۸) (3)
ترجمہ : جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو بیشک اللہ تمہیں کیا ہی خوب نصیحت فرماتا ہے، بیشک اللہ سننے والا ،دیکھنے والا ہے۔
میاں بیوی میں صلح صفائی کروانے والوں کے متعلق تفسیر طبری میں ہے: ترجمہ :وہ دونوں میاں بیوی کے معاملے میں عادل اور شاہد ہوں۔(4)
(3) صلح کی کوشش کرنے والے افراد کا امین اور نیک صالح ہونا:جانبین کی طرف سے صلح کے لیے مقرر افراد کا میاں بیوی کے حق میں امانت دار ہونا بھی انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اگر ان کی طبیعت میں خیانت ہو گی، تو ایسا نہ ہو کہ وہ جان بوجھ کر کوئی غلط فیصلہ کریں کہ جس کے بُرے اثرات کا خمیازہ دونوں خاندانوں کوبھگتنا
[1] … پ 6 ، المائدہ: 45
[2] … پ 6 ، المائدہ : 8
[3] … پ 5 ، النساء : 58
[4] … تفسیر طبری، ج8،ص328، مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع