دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

میاں بیوی میں صلح کروانے کا طریقہ اور آداب:

book_icon
عورت اور قرآن
            
المقدور صلح کے ذریعے اس معاملے کو حل کیا جائے لیکن یہ یاد رکھیں کہ انہیں میاں بیوی میں جدائی کروا دینے کا اختیار نہیں یعنی یہ جدائی کا فیصلہ کریں تو شرعاً ان میں جدائی ہوجائے، ایسا نہیں ہوسکتا۔

میاں بیوی میں صلح کروانے کا طریقہ اور آداب:

اگر میاں بیوی میں جھگڑے کی صورت بن جائے اور وہ دونوں بیٹھ کر اس اختلاف کو دور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، تو شریعتِ مطہرہ نے میاں بیوی کے رشتہ داروں کو اس بات کی ترغیب دی ہے کہ ان میں سے چند سمجھدار افراد مل کر ان کے مابین صلح صفائی کروا دیں اور یہ بہترین عبادت ہے۔چنانچہ اس بارے مین اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَ اِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَیْنِهِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَ حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَاۚ-اِنْ یُّرِیْدَاۤ اِصْلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَیْنَهُمَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا خَبِیْرًا(۳۵) (1) ترجمہ : اور اگر تم کو میاں بیوی کے جھگڑے کا خوف ہو تو ایک مُنْصِفْ مرد کے گھروالوں کی طرف سے بھیجو اور ایک مُنْصِفْ عورت کے گھروالوں کی طرف سے (بھیجو) یہ دونوں اگر صلح کرانا چاہیں گے تو اللہ ان کے درمیان اتفاق پیدا کردے گا۔ بیشک اللہ خوب جاننے والا ،خبردار ہے۔ یہ آیتِ مبارکہ میاں بیوی کےدرمیان ناچاقی اور رنجش دور کرنے کے طریقہ کار کواحسن و جامع انداز میں بیان کرتی ہے، ہمیشہ کسی بھی کام کو کرنے اور اس سے مثبت ومؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے ایسے امور ہوتے ہیں کہ جن کا لحاظ کیا جائے، تو نتیجہ اچھا نکلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اسی طرح اسلامی تعلیمات کی روشنی میں میاں بیوی کے مابین صلح صفائی کروانے والوں کے لیے چند اوصاف ہیں کہ جو ان میں پائے جائیں، تو فیصلہ اچھا ہو گا نیز اس بارے میں کچھ احکام و آداب بیان کئے گئے ہیں کہ اگر ان کی رعایت کی جائے، تو ان شاء اللہ عزوجل اس کے بہت اچھے اثرات ظاہر ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے جانبین میں رنجش و ناچاقی دور ہو جائے گی۔ذیل میں میاں بیوی کے مابین صلح صفائی کروانے والے افراد کے لیے چند اوصاف و آداب بیان کئے جا رہے ہیں: (1)قرآن و حدیث کے مطابق فیصلہ ہونا:صلح کی کوشش کرنے والے افراد کا قرآن و حدیث کے کسی حکم کے خلاف ہرگز نہ ہوکیونکہ قرآن و حدیث سے ہٹ کر فیصلہ کرنا شرعاً ناجائز ہے اور ایسا فیصلہ مردود ہے، لہٰذا جنہیں بطورِ حَکم مقرر کیا جائے ، ان کا فیصلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
[1] … پ5، النساء:35

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن