دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ

book_icon
عورت اور قرآن
            
ثواب دیتا ہے اور یقیناً زندہ کا مُردوں کے لیے تحفہ ان کے لیے دعائے مغفرت ہے۔(1)

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ محترمہ کا نام امیلہ یا بونا بنت کربنا تھا۔چنانچہ البدایہ و النہایہ میں ہے: حافظ ابن عساکر نے اپنی تاریخ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سوانح حیات میں اسحاق بن بشر الکاہلی سے حکایت کیا ہےکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام امیلہ ہے، پھرابن عساکر نےان (اسحاق بن بشر)سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش کی خبر کے بارے میں طویل قصہ ذکر کیا ہے اور کلبی نے کہا کہ ان( کی والدہ) کا نام بونا بنت کربنا بن کرثی ہے، جوارفخشد بن سام بن نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔(2) تاریخ طبری میں ان کا نام انموتا اور انمتلی بنت یکفور بھی نقل کیا گیا ہے: محمد بن عمر الاسلمی نے کئی اہل علم (کی روایت) سے یہ بیان کیا ، انہوں نے فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والد ماجدہ کا نام انموتا ہے ، جو افراہم کی اولاد میں سے ہیں ۔۔۔۔ اور بعض اہل علم کہتے تھے کہ ان کا نام انمتلی بنت یکفور ہے ۔(3)

والدہ ِ ابراہیم کے ہاں ولادت کا واقعہ:

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ ماجدہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ولادت کا واقعہ مفسرین نے قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر میں بیان کیا ہے: فَلَمَّا جَنَّ عَلَیْهِ الَّیْلُ رَاٰ كَوْكَبًاۚ-قَالَ هٰذَا رَبِّیْۚ-فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الْاٰفِلِیْنَ(۷۶)(4) ترجمہ :پھر جب ان پر رات کا اندھیرا آیا ایک تارا دیکھا بولے اسے میرا رب ٹھہراتے ہو پھر جب وہ ڈوب گیا بولے مجھے خوش نہیں آتے ڈوبنے والے۔ اس آیت مبارکہ کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں ہے: نمرود نے خواب دیکھا کہ ایک ستارہ طلوع ہوا ہے اس کی روشنی کے سامنے آفتاب ماہتاب بالکل بے نور ہو گئے؛ اس سے وہ بہت خوف زدہ ہوا ، کاہنوں سے تعبیر دریافت کی ، انہوں نے کہا: اس سال تیری قلمرو(سلطنت) میں ایک فرزند پیدا ہو گا جو تیرے زوالِ ملک کا باعث ہو
[1] … شعب الایمان، فصل فی زیارۃ القبور، الحدیث: ۹۲۹۵ [2] … البدایۃ و النھایۃ،1/140 [3] … تاریخ الطبری،1/310 [4] … پ 7 ، الانعام:76

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن