30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شانِ نزول:
اس سے پہلے والی آیت نازل ہونے کے بعد مسلمانوں نے تو ہجرت کرنے والی عورتوں کے مہراُن کے کافر شوہروں کو ادا کردیئے جبکہ کافروں نے مرتدہ عورتوں کے مہر مسلمانوں کو ادا کرنے سے انکار کر دیا، اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ اے ایمان والو! اگرتمہارے پاس سے کچھ عورتیں مرتدہ ہو کر کافروں کی طرف نکل جائیں ، پھرتم کافروں کو جہاد کے ذریعے سزا دو اور ان سے غنیمت پاؤ تو جن کی عورتیں مرتدہ ہو کر دار الحرب میں چلی گئیں تھیں انہیں مالِ غنیمت سے اتنا دیدو جتناانہوں نے ان عورتوں کو مہر دینے میں خرچ کیاتھا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔
حضرت عبد اللہ بن عبا س رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مومنین مہاجرین کی عورتوں میں سے چھ عورتیں ایسی تھیں جنہوں نے دارالحرب کو اختیار کیا اور مشرکین کے ساتھ ملیں اور مرتدہ ہوگئیں، رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اُن کے شوہروں کو مالِ غنیمت سے ان کے مہر عطا فرمائے ۔(1)
نوٹ: یاد رہے کہ ان آیتوں میں جو یہ احکام دئیے گئے کہ مہاجرات کا امتحان لینا، کفار نے اپنی بیویوں پر جو خرچ کیا ہو وہ ہجرت کے بعد انہیں دینا، مسلمانوں نے اپنی بیویوں پر جو خرچ کیا ہو وہ ان کے مرتد ہ ہو کر کافروں سے مل جانے کے بعد کافروں سے مانگنا ، جن کی بیویاں مرتدہ ہو کر چلی گئی ہوں اُنہوں نے جو ان پر خرچ کیا تھا وہ انہیں مالِ غنیمت میں سے دینا ،یہ تمام اَحکام جہاد والی آیت سے یا غنیمت والی آیت سے یا اَ حادیث سے مَنسوخ ہوگئے ہیں کیونکہ یہ اَحکام تب تک باقی رہے جب تک یہ عہد رہا اور جب وہ عہد اٹھ گیا تو احکام بھی نہ رہے۔(2)
بچے کو دودھ پلانے سے متعلق چند شرعی احکام
ارشاد فرمایا:
وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَةَؕ-
ترجمہ : اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں (یہ حکم) اس کے لئے (ہے) جو دودھ پلانے کی مدت پوری کرنا چاہے
[1] … خازن، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ۴/۲۵۹-۲۶۰، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۱۲۳۴، ملتقطاً
[2] … خزائن العرفان ، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۱۰۱۸-۱۰۱۹، ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع