30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہاں اس مہر سے متعلق دو شرعی مسائل بھی ملاحظہ ہوں:
(۱) یہ مہر دینا اس صورت میں ہے جب کہ عورت کا کافر شوہر اسے طلب کرے اوراگر طلب نہ کرے تو اس کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔
(۲) اسی طرح اگر کافر نے اس مہاجرہ عورت کو مہر نہیں دیا تھا تو بھی وہ کچھ نہ پائے گا۔
(4) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان ہجرت کرنے والی عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اگرچہ دارُالحرب میں ان کے شوہر ہوں کیونکہ اسلام لانے سے وہ ان شوہروں پر حرام ہوگئیں اور ان کی زوجیت میں نہ رہیں ۔ یاد رہے کہ یہاں مہر دینے سے مراد اس کو اپنے ذمہ لازم کرلینا ہے اگرچہ بِالفعل نہ دیا جائے۔ نیزاس سے یہ ثابت ہوا کہ ان عورتوں سے نکاح کرنے پر نیا مہر واجب ہوگا جبکہ ان کے شوہروں کو جو ادا کردیا گیا وہ اس میں شمار نہیں ہوگا گویا یہاں دو قسم کی رقم دینا ہوگی ، ایک سابقہ کافر شوہر کو اور دوسری بطورِ مہر عورت کو۔
(5) کافرہ عورتوں کے نکاح پر نہ جمے رہو یعنی جو عورتیں دارالحرب میں رہ گئیں یا مُرتَدَّہ ہو کر دارالحرب میں چلی گئیں ان سے زوجیت کا علاقہ نہ رکھو، چنانچہ یہ آیت نازل ہونے کے بعد رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہم نے ان کافرہ عورتوں کو طلاق دیدی جو مکہ مکرمہ میں تھیں ۔یہاں یہ مسئلہ یاد رہے کہ اگر مسلمان کی عورت ( معاذ اللہ ) مرتدہ ہوجائے تو وہ اس کے نکاح سے باہر نہ ہوگی البتہ عورت کے مسلمان ہونے کے بعد دوبارہ اسی شوہر سے نکاح ضرورپڑھا جائے گا۔
(6) ان عورتوں کو تم نے جو مہر دیئے تھے وہ ان کافروں سے وصول کرلو جنہوں نے اُن سے نکاح کیا۔
(7) کافروں کی جو عورتیں ہجرت کرکے دارالاسلام میں چلی آئیں ،ان پر کافروں نے جو خرچ کیا وہ اُن مسلمانوں سے مانگ لیں جنہوں نے ان عورتوں سے نکاح کیا ہے۔
آیت کے آخر میں ارشاد فرمایا کہ یہاں جو اَحکام دئیے یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے، وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ علم والا، حکمت والا ہے۔(1)
فرمایا:’’ وَ اِنْ فَاتَكُمْ شَیْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَى الْكُفَّارِ ‘‘ اور اگرتم مسلمانوں کے ہاتھ سے تمہاری کچھ عورتیں کافروں کی طرف نکل جائیں۔
[1] … خازن، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴/۲۵۹، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۲۳۳-۱۲۳۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع