30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت حواء زمین پر کہاں اتری تھیں؟
قرآن کریم میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا رضی اللہ عنہا کے صرف جنت سے زمین پر اتارے جانے کا ذکر ہے، لیکن اس کی صراحت نہیں ہے کہ وہ کس جگہ اتارے گئے؟ البتہ تفسیر اور تاریخ کی کتابوں میں ملتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام ہندوستان میں جزیرۂ سراندیپ میں ایک پہاڑ پر اتارے گئے، جس کا نام بوذ تھا ،موجودہ نام سری لنکا ہے اور حضرت حواء رضی اللہ عنہا جدہ میں اتاری گئیں ۔
انبیاءِ کرام علیہمُ السّلام کی عِصمت سے متعلق اہلسنّت و جماعت کا عقیدہ:
حضرت آدم علیہ السلام سے لغزش کا واقع ہونا ارادے اور نیت سے نہ تھا بلکہ آپ علیہ السلام کاارادہ اور نیت حکم کو پورا کرنے اور اس چیز سے بچنے کا تھا جو جنت سے نکال دئیے جانے کا سبب بنے، لہٰذا کسی شخص کے لئے تاویل کے بغیر حضرت آدم علیہ السلام کی طرف نافرمانی کی نسبت کرنا جائز نہیں ۔ اللہ تعالیٰ حضرت آدم علیہ السلام سے راضی ہے اور آپ علیہ السلام نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد بھی اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کی مخالفت کرنے سے معصوم ہیں۔ (1)
حضرت حوا رضی اللہ عنہا کے فضائل:
حضرت حوا رضی اللہ عنہا بہت سے فضائل حاصل ہیں ،جیسے:
(1)آپ رضی اللہ عنہا کی تخلیق بھی ماں باپ کے بغیرہوئی اور جنت میں ہوئی ۔
(2)انسانوں میں سب سے پہلی عورت کا اعزاز آپ رضی اللہ عنہا کو حاصل ہے ۔
(3)آپ رضی اللہ عنہا کا نکاح پہلے انسان اور نبی حضرت آدم علیہ السلام سے ہوا اور وہ بھی جنت میں ہوا۔
(4) آپ رضی اللہ عنہا کا نکاح فرشتوں کی گواہی سے ہوا ۔
(5) آپ رضی اللہ عنہا کا مہر حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درود پاک پڑھنا مقرر ہوا۔
(6)آپ رضی اللہ عنہا اُمُّ الْبَشَر یعنی حضرت آدم علیہ السلام کی تمام اولاد کی ماں ہیں۔
[1] … صاوی، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۱، ۴ / ۱۲۸۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع