30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی طرف سے رِزْق اور) مال لائیں گی۔(1)
(4) حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں حاضر ہو کر اپنی تنگدستی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اسے نکاح کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔(2)
(5) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ عزّوجلّ نے جو تمہیں نکاح کا حکم فرمایا تم اس کی اِطاعت کرو اس نے جو غنی کرنے کا وعدہ کیا ہے پورا فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللہ عزّوجلّ اُنہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔(3)
(6) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے ا س شخص پر تعجب ہوتا ہے جو نکاح کے بغیر غنی ہونے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللہ عزّوجلّ انہیں اپنے فضل سے غنی کردے گا۔(4)
نکاح کی وجہ سے غنی ہونے کی ایک نفسیاتی وجہ بھی ہے اور وہ یہ کہ اکیلا آدمی عموماً بے فکر ہوتا ہے لیکن جب شادی ہوجاتی ہے تو احساسِ ذمہ داری پیدا ہوجاتی ہے تو آدمی تَن دہی سے کوشش کرتا ہے جس کے نتیجے میں اس کیلئے رزق کے دروازے کُھل جاتے ہیں اور اس بات کا ہزاروں لوگوں میں مشاہدہ بھی ہے کہ شادی سے پہلے بے فکر وبے روزگاراور دوستوں کے ساتھ وقت ضائع کررہے ہوتے ہیں لیکن شادی کے بعد کام بھی شروع کردیتے ہیں اور فضولیات سے بھی بچنا شروع کردیتے ہیں۔
زمانہ جاہلیت میں بہت سے نکاح کرنے کی رسم اوراسلامی حکم
ارشاد فرمایا:
وَ اِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰى فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ
ترجمہ : اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ یتیم لڑکیوں میں انصاف نہ کرسکو گے تو ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہیں پسند ہوں ،دو دو اور تین
[1] … مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب النکاح، فی التزویج من کان یأمر بہ ویحثّ علیہ، ۳/۲۷۱، الحدیث: ۱۰
[2] … تاریخ بغداد، باب محمد، ۳۰۷-محمد بن احمد بن نصر ابو جعفر…الخ، ۱/۳۸۲
[3] … تفسیر ابن ابی حاتم، النور، تحت الآیۃ: ۳۲، ۸/۲۵۸۲
[4] … خازن، النور، تحت الآیۃ: ۳۲، ۳/۳۵۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع