30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں یہ مقصد و فائدہ بھی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی امت میں اضافہ ہوگا اور امت کے افراد میں اضافہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بہت محبوب ہے۔
مزید فرمایا:’’ اِنْ یَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ یُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖؕ اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللّٰہ انہیں اپنے فضل سے غنی کردے گا‘‘
اس غَناء کے بارے میں مفسرین کے چند قول ہیں:
(1) اس غناء سے مراد قَناعَت ہے۔
(2) اس سے مرادکفایت ہے کہ ایک کا کھانا دو کے لئے کافی ہوجائے جیسا کہ حضرت جابر بن عبد اللّٰہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص کا کھانا دو کو کافی ہے۔(1)
(3) ا س غناء سے شوہر اور بیوی کے دو رِزْقوں کا جمع ہوجانا یا نکاح کی برکت سے فراخی حاصل ہونا مراد ہے۔(2)
تنگدستی دُورہونے اور فراخ دستی حاصل ہونے کا ذریعہ:
اس آیت سے معلوم ہو اکہ نکاح کی برکت سے تنگدستی دور ہوجاتی اور فراخ دستی حاصل ہو تی ہے۔ کثیر احادیث میں بھی ا س چیز کو بیان کیاگیا ہے، ترغیب کے لئے 6احادیث درج ذیل ہیں۔
(1) حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین شخصوں کی اللہ تعالیٰ مدد فرمائے گا۔ (1) اللہ عزّوجلّ کی راہ میں جہاد کرنے والا۔ (2)مُکاتَب (غلام) کہ (کِتابَت کی رقم) ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ (3)پارسائی کے ارادے سے نکاح کرنے والا۔‘‘(3)
(2) تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نکاح کے ذریعے رِزْق تلاش کرو۔(4)
(3) حضورِ انور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم عورتوں سے نکاح کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس ( اللہ تعالیٰ
[1] …مسلم، کتاب الاشربۃ، باب فضیلۃ المواساۃ فی الطعام القلیل…لخ، ص۱۱۴۰، الحدیث: ۱۷۹(۲۰۵۹)
[2] …مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۳۲، ص۷۷۹، خازن، النور، تحت الآیۃ: ۳۲، ۳/۳۵۰، ملتقطاً
[3] … ترمذی، کتاب فضاءل الجہاد، باب ما جاء فی المجاہد والناکح والمکاتب… الخ، ۳/۲۴۷، الحدیث: ۱۶۶۱
[4] … مسند الفردوس، باب الالف، ۱/۸۸، الحدیث: ۲۸۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع